رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج
اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج

براہِ راست اسلام آباد میں تحریک انصاف پر پولیس کا کریک ڈاؤن، شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی متوقع آمد

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج اور ساتھ ہی اس پر پولیس کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ ایسے میں اس ماہ اکتوبر کی 15-16 تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی آمد کی توقع بھی ہے۔

17:27

تحریکِ انصاف کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہونا شروع، پولیس کی شیلنگ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد کارکن ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر جمع ہو رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد شہر میں داخلے کے راستوں پر پولیس نے کنٹینر لگا رکھے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

22:42

اسلام آباد میں تحریک انصاف پر پولیس کا کریک ڈاؤن، شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی متوقع آمد

اسلام آباد، فائل فوٹو
اسلام آباد، فائل فوٹو

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج اور ساتھ ہی اس پر پولیس کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ ایسے میں اس ماہ اکتوبر کی 15-16 تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی آمد کی توقع بھی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملیشئیا کے وزیراعظم انور ابراہیم جمعرات اور جمعہ کے روز شہر میں موجود تھے۔ جب کہ اس اجلاس کے لیے توقع ہے کہ بھارت کے وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ یہ ایک دہائی میں پہلا موقع ہوگا کہ کوئی بھارتی وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں سشما سوراج نے افغانستان سے متعلق ایک اجلاس کے لیے ملک کا دورہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق شنگھائی تعاون اجلاس کے لیے سعودی وفد اور چین کے وزیراعظم لی شیانگ بھی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں پہنچ رہے ہیں۔

محسن نقوی نے عمران خان کے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر اپنا احتجاج مؤخر کر دیں۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’’جلسہ کرنا ان کا حق ہے لیکن ابھی اس کا صحیح وقت نہیں ہے۔‘‘

دوسری جانب عمران خان نے اپنے حامیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچیں، انہوں نے اپنے ایکس پر لکھا ہے ’یہ فیصلہ کن لمحہ ہے۔‘

20:57

پی ٹی آئی کا احتجاج: پولیس کی شیلنگ، مظاہرین کا پتھراؤ

20:01

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج: عمران خان کی بہنیں زیرِ حراست

18:19

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پانچ سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔

آرٹیکل 245 کے تحت اسلام اباد میں فوج تعینات کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG