بولیویا: حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی
جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا کے فوجی جنرل کے حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار پر قبضے کی مبینہ کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ صدارتی محل کی جانب فوج کی پیش قدمی کے بعد صدر لوئس آرس نے فوری طور پر فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا۔ فوج کی واپس اپنی بیرکوں میں جانے کی خبر سننے پر صدر کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ ملک کے پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نعرے بازی کرتے رہے۔ مزید جانیے خالد حمید کے ساتھ پروگرام خبروں سے آگے میں۔