رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

10:45 8.2.2024

موبائل فون سروس کی بندش، سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔ مختلف سیاسی جماعتیں اس اقدام کو دھاندلی کا آغاز قرار دے رہی ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنا ایک شرمناک عمل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ایک بیان میں کہا کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش انتخابات کے دن دھاندلی کے آغاز کی نشان دہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا ان کے پولنگ ایجنٹس اور عملے سے رابطہ منقطع ہونا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کو قائم رکھنے کے لیے ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارتِ داخلہ کو موبائل فون یا انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔

مزید پڑھیے

10:47 8.2.2024

کراچی میں بھی ووٹرز نکل آئے

11:30 8.2.2024

موبائل فون سروس بحال کی جائے، بلاول کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ بلاول کے مطابق انہوں نے اپنی پارٹی سے کہہ دیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کریں۔

13:15 8.2.2024

کراچی اور چمن میں کیا صورتِ حال ہے؟

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG