رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

17:22 27.3.2022

حکومت کو جلسوں پر خرچ ہونے والے عوام کے پیسے کا حساب دینا ہو گا: مریم نواز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری وسائل استعمال کر کے اسلام آباد میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل استعال کر کے آپ کو سیاسی جلسے کرنے کا حق کس نے دیا؟ سرکاری وسائل کے استعمال پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا "آپ نے مذہب کارڈ کا استعمال کیا، جلسے کو امر بالمعروف نام دے دیا، کیا لوگوں سے آٹا، چینی، گیس چھین لینا امر بالمعروف ہے؟ بدتمیزی کے ریکارڈ قائم کرنا امر بالمعروف ہے؟ سیاسی انتقام میں آپ اتنا بھوکلا گئے ہیں کہ آپ لوگوں کو القابات سے نوازتے ہیں۔

17:27 27.3.2022

وعدے پورے نہیں ہوئے: شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اس لیے استعفی دیا ہے۔

17:44 27.3.2022

وزیرِ اعظم عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

17:44 27.3.2022

اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کی اعلی قیادت چوہدری شجاعت سے ملاقات کرے گی


مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت آج حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حیسن سے ملاقات کرے گی۔

اسلام آباد میں چوہدری شجاعت کی رہاش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب شہر اقتدار میں حکومت اور حزب اختلاف بڑے عوامی جلسوں کا انعقاد کررہی ہے اور پیر کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کی قیادت مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کو تحریک عدم اعتماد میں حزب اختلاف کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ابتدائی بات چیت کے نتیجے میں طے پانے والے نکات کی نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ جس کا اعلان اس ملاقات کے بعد کیا جاسکتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG