رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

18:41 16.3.2022

وزیرِ اعظم ذاتی حملوں کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کریں، احسن اقبال

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی حملوں کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم بتائیں کہ ملک بیرونی قرضوں کے چنگل میں کس طرح پھنسا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو بھگوڑا کہنے والے عمران نیازی خود کیلیفورنیا کی عدالت کے بھگوڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وزیرِ اعظم کا کوئی ساتھی ان کی حمایت میں کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کررہا ہے۔

19:22 16.3.2022

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول کی رہائش گاہ پر ہوئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں سے اہم ترین ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم نے شہری حقوق کے حوالے سے بات کی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے الگ الگ ایجنڈے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی بات ہورہی ہے۔ سیاسی جماعتیں آئین اور عوامی حقوق کی بات کررہی ہیں۔

20:21 16.3.2022

شہباز شریف کی پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت بنانے کی تجویز

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے تحریک انصاف کے بغیر پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنانے کی تجویز دی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا ہے کہ قومی حکومت کا دورانیہ پانچ سال تک ہونا چاہیے جس میں وہ سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت سے متعلق اپنی پارٹی کے لیے میری رائے یہ ہو گی۔

پی ٹی آئی کو قومی حکومت سے باہر رکھنے کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے جواب دیا کہ تحریکِ انصاف نے جو زہر گھولا ہے، عمران خان کی ایسی جماعت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کا ’ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی کیا وجہ تھی؟ سیکیورٹی پر ایک اجلاس میں ہمیں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے ایسا کوئی مطالبہ ہی نہیں کیا تھا۔

16:21 17.3.2022

سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا گڑھ بن چکا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا گڑھ بن چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب خلاف آئین ہے، لہذٰا اس پر سخت ایکشن لیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ سندھ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں اور پیسہ چل رہا ہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ ہیں 'ہند' نہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG