رسائی کے لنکس

شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعے 'تاریخی ناانصافی' کو درست کر دیا: مودی


جموں و کشمیر میں آزادی کے بعد سے یہ مسئلہ موجود تھا اور کچھ خاندان اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں دہشت گردی موجود ہے۔ (فائل فوٹو)
جموں و کشمیر میں آزادی کے بعد سے یہ مسئلہ موجود تھا اور کچھ خاندان اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں دہشت گردی موجود ہے۔ (فائل فوٹو)

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازع شہریت قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعے تاریخی ناانصافی کو درست کیا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُن پرانے وعدوں کو مکمل کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ہمسایہ ملکوں میں رہائش پذیر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

منگل کو نئی دہلی میں نیشنل کیڈٹ کور کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ نہرو لیاقت معاہدہ کہتا ہے کہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور مہاتما گاندھی کی بھی یہی خواہش تھی۔ حکومت نے شہریت ترمیمی قانون متعارف کرا کر ان وعدوں کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آزادی کے بعد سے یہ مسئلہ موجود تھا اور کچھ خاندان اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں دہشت گردی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہائیوں پرانے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے ملک دو چار تھا۔

ہمسایہ ملک پاکستان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پڑوسی ملک تین جنگیں ہار چکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ بھارت کے خلاف پراکسی جنگیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

XS
SM
MD
LG