امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتِ حال میں پاکستان کو امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے نہیں ہونا۔ البتہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے کیوں کہ اس کے خلاف حملے میں پہل کی گئی ہے۔