صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ہری پور میں اتوار کو ایک مقامی صحافی بخشیش الہی کے قتل کے خلاف پیر کو وفاقی دارالحکومت میں درجنوں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک صحافیوں نے بخشیش الہی کے قاتلوں کو تلاش کر کے اُنھیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔