رسائی کے لنکس

فواد خان ’ آئیفا راکس‘ کی میزبانی کریں گے


فوادخان پہلے پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کا اعز از حاصل ہوگا۔ اس سے پہلے فوادخان بالی وڈ کا معتبر ایوارڈ ’فلم فئیر‘ توضرورجیت چکے ہیں لیکن بالی وڈ ایوارڈز کی میزبانی کا یہ پہلا موقع ہوگا۔

کراچی۔۔۔ ڈیشنگ فواد خان پرقسمت کی سنہری پری کی مہربانیاں جاری ہیں اور وہ ان مہربانیوں کو سمیٹنے میں مصروف ہیں۔بالی وڈ کی ہٹ فلم ’کپوراینڈسنز ‘میں اپنے مختلف کردارپرتعریفیں وصول کرنے والے فوادخان جلد ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جارہے ہیں ۔

بالی وڈ کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز(آئیفا)نے اپنی ٹکٹنگ ویب سائٹ ٹکٹ ٹی پرخبر دی ہے کہ فوادخان چوبیس جون کواسپین کے شہر میڈرڈ میں ’آئیفا راکس 2016‘کی میزبانی کریں گے اوراسٹیج پرفوادخان کا ساتھ نبھائیں گےکرن جوہر اور ان کا شمار فواد کے پرستاروں میں ہوتا ہے۔

فوادخان پہلے پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کا اعز از حاصل ہوگا۔ اس سے پہلے فوادخان بالی وڈ کا معتبر ایوارڈ ’فلم فئیر‘ توضرورجیت چکے ہیں لیکن بالی وڈ ایوارڈز کی میزبانی کا یہ پہلا موقع ہوگا۔

’آئیفا راکس 2016ا‘ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تقریبات کا خصوصی سیگمنٹ ہے جس میں بالی وڈکے بڑے بڑ ے نام جیسے پریتم ،پرینیتی چوپڑہ،کانیکا کپور،میٹ برادرز،بینی دیال اوردیگراپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔

آئیفاایوارڈز کی مرکزی تقریب پچیس جون کوہوگی اوراس تقریب کوچارچاند لگائیں گے سلمان خان،پریانکا چوپڑہ،دپیکا پڈکون ،رہتک روشن ،سوناکشی سنہا اورٹائیگرشیروف۔

تقریب کے میزبان شاہد کپور اورفرحان اخترہوں گے۔

XS
SM
MD
LG