ویو 360 میں دیکھیے:فورنزک نتائج کے بعد معلوم ہوگا کہ ارشد شریف پر تشدد ہو ا یا نہیں ؛ کیا پاکستان کی معیشت کو سود سے پاک بنانا ممکن ہے؟ اور لاہور میں آلودگی کو کنٹرول میں رکھنے کا ذمہ دار ادارہ، اب تک کیوں ناکام ہے؟
ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ " کینیا سے آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتا چلا گا کہ یہ ناخن فارنزک کے لیے نکالے گئے ہیں یا واقعی ان پر تشدد ہوا ہے۔ـ"
تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے جو کہ آج گجرات پہنچے گا۔ گجرات موجودہ وزیرِ اعلیٰ پرویز الہی کا آبائی شہر ہے اور وہ وہاں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں۔
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی پر بائیں جانب سے گولی چلائی گئی تھی، نیروبی میں سنیئر تحقیقی رپورٹر برائن ابویا کہتے ہیں کہ ارشد شریف کے خون کے چھینٹے کار میں دائیں دروازے پر دیکھے گئے ۔ مزید جانتے ہیں نیروبی میں موجود وائس اف امریکہ کی ارم عباسی سے
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، نیروبی میں موجودہ وائس اف امریکہ کی نمائندہ ارم عباسی بتارہی ہیں کہ چوری ہونے والی جس گاڑی کے شبہ میں فائرنگ کی گئی تھی وہ تو نیروبی کے مضافات سے پہلے ہی برآمد کی جاچکی تھی، تفیصلات اس ویڈیو میں
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈر نے ارشد شریف کیس کی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی تحقیقات پر زور دیا ہے۔ تنظیم کے ایشیا پسیفک ڈیسک کے سربراہ ڈینئل بیسٹرڈ کہتے ہیں کہ اب تک کی تحقیقات پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تفصیلات اس ویڈیو میں
کینیا کی پولیس نے جس گاڑی کو چوری شدہ قرار دے کر صحافی ارشد شریف کی گاڑی پر گولی چلائی، اس کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس کو علم تھا کہ اصل گاڑی نیروبی شہر کے مضافات میں موجود ہے جبکہ ارشد شریف کی گاڑی پر گولی نیروبی سے 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور مقام پر چلائی گئی۔
کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہیں۔ واقعہ کی رپورٹنگ کے لیے کینیا پہنچنے والی وائس اف امریکہ کی ارم عباسی کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر نہ صرف حکام بلکہ عام شہری بھی بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پنجاب کے وزیرِ قانون کی حیثیت سے وہ ساری صورتِ حال جانتے ہیں لیکن عمران خان اپنی مرضی کی ایک ایف آئی آر درج نہیں کرا سکے۔ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ مقدمہ درج کرا سکیں۔
ارشد شریف کی ہلاکت کے بعد کینیا کی پولیس کا کردار بھی زیرِ بحث ہے۔ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کینیا کی پولیس نے بار بار بیان کیوں بدلا اور پھر واقعے کی ایف آئی آر کیوں منظرِ عام پر نہیں آ رہی؟ کینیا میں موجود ہماری نمائندہ ارم عباسی نے اس رپورٹ میں ان سوالوں کے جواب جاننے کی کوشش کی ہے۔
ارشد شریف کی ہلاکت کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے اور پاکستان اور کینیا کی تفتیشی ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ہماری نمائندہ ارم عباسی اس کیس سے جڑے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کینیا پہنچی ہیں۔ اس رپورٹ میں جانیے کہ کینیا میں اس واقعے کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں۔
‘ارشد شریف سپیشل’ وائس آف امریکہ کی ارم عباسی کے ساتھ ، جو یہ خصوصی شو پیش کر رہی ہیں کینیا کے شہر نیروبی سے ، شو میں کینیا کی آزادانہ تحقیقاتی اتھارٹی کی کمشنر اور ارشد شریف کیس پر کام کرنے والے ایک سنیئر صحافی سے خصوصی بات چیت کے علاوہ وہ مقامات شامل ہیں ہے ، جو ارشد شریف کیس کے لئے اہم ہیں ۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available