قیامِ پاکستان کے فوری بعد ہی ملک کے مشرقی و مغربی حصوں کے درمیان سب سے پہلے زبان پر اختلافات پیدا ہوئے۔ مشرقی پاکستان میں بنگالی کو قومی زبان بنانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جب کہ مغربی پاکستان کی قیادت اردو کی حامی تھی۔ زبان پر ہونے والے اس تنازع نے بنگلہ دیش کے قیام کی تحریک میں کیا کردار ادا کیا؟
سولہ دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان میں تعینات پاکستان کے فوجی دستوں نے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ اکہتر کی جنگ میں پاکستان کی فوجی حکمتِ عملی کیا تھی اور کیا فوج کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا؟ 1971 کی جنگ کی کہانی جانیے سابق فوجی افسران کی زبانی۔
مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنے 50 برس ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 1970 کے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کا نتیجہ 1971 میں سقوطِ ڈھاکہ کی صورت میں نکلا۔ اس بحران میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کردار پر بھی سوال اٹھتے رہے ہیں۔ کیا پاکستان توڑنے کے ذمّے دار بھٹو بھی تھے؟ جانیے۔
رواں برس 16 دسمبر کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے 50 برس مکمل ہورہے ہیں۔ اپنے قیام کے محض پچیس برس بعد ہی ملک کا ایک حصہ کیوں الگ ہوا ان اسباب کو جاننے کے لیے اس دور کی تاریخ کے اہم واقعات سے آگاہی ضروری ہے۔