غزہ جنگ کے خلاف امریکہ کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ کئی روز سے ہونے والا احتجاج بدستور جاری ہے اور پولیس نے ریاست کیلی فورنیا اور ٹیکساس میں مزید طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہروں کے دوران طلبہ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
آخری قسط ۔۔۔ میں اپنی سوچوں میں گم تھی، جب عبدالقادر کی آواز نے چونکا دیا، ’آج فجر کے بعد میں آپ کو یہاں مسجد کے باہر ملوں گا اور ایک ایسی جگہ دکھاؤں گا جو آپ کو ہمیشہ مسجد ِقبلی سے روحانی طور پر باندھ کر رکھے گی‘۔۔۔
قسط نمبر 10 اریحاء جسے انگریزی میں Jericho کہا جاتا ہے، پہنچتے پہنچتے سردی کا نام و نشان مٹ چکا تھا بلکہ ہوا میں لُو کی ہلکی ہلکی تمازت محسوس ہونے لگی اور یہہ دسمبر کے شروع کے دن تھے۔۔۔
قسط نمبر 9 ۔۔۔ اسلامی عقیدے کے مطابق الخلیل کو مکہ ِمکرمہ، مدینہ ِمنورہ اور یروشلم کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے چوتھا مقدس ترین شہر مانا جاتا ہے۔
قسط نمبر 8۔۔۔ دیوار پر لگے پوسٹرز میں فلسطینیوں نے مختصر کہانیوں میں بیان کیا ہے کہ کس طرح یہ دیوار ان کی زندگیوں کو تقسیم کرنے کا سبب بنی اور کیسے دیوار کے اِس پار رہنے والے لوگ دیوار کے اُس پار رہنے والے اپنے خاندانوں سے ملنے سے قاصر ہیں۔
قسط نمبر 7 ۔۔۔ مردوں کے حصے میں غلغلہ زیادہ تھا۔ مرد حضرات اونچی آواز میں عبادت کر رہے تھے اور رو رہے تھے۔ مردوں کی اکثریت نے سفید کپڑے سے اپنے سر اور چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔ وہ دیوار کے ساتھ گم سم کھڑے تھے اور دیوار کو چوم رہے تھے۔۔۔
قسط نمبر 6 ۔۔۔ سوچا، نیچے واقع بن یہودا مارکیٹ جاتی ہوں وہاں کسی نہ کسی کیفے میں چائے یا کافی کی ایک پیالی تو مل ہی جائے گی۔ مگر ہائے رے قسمت، دس پندرہ منٹ تک اکا دکا کھلے ہوئے کیفے اور کافی شاپ سے گرم چائے اور کافی کے سوال پر صرف ’گھوریاں‘ اور سخت لہجے میں ’آج شابات ہے‘ جیسے جواب ہی میسر آئے۔
قسط نمبر 5 ۔۔۔ جبل الزیتون وہ مقام یا پہاڑ ہے جو یروشلم شہر کو صحرائے یہودا سے الگ کرتا ہے اور حضرت داؤد علیہ السلام کے زمانے سے مشرقی سرحد کے طور پر یروشلم کی نگہبانی کرتا چلا آ رہا ہے۔
قسط نمبر 4 ۔۔۔ فاطمہ مجھے قہوہ کی ایک اور پیالی پلانے پر بضد تھی، مگر میں نے تنگی ِوقت کا بہانہ کرکے اس مہربان میزبان سے رخصت چاہی جو ان چالیس منٹ میں ہی مجھے دل و جان سے اپنی بیٹی بنا کر بارہویں اولاد کا درجہ دے چکی تھی۔۔۔
قسط نمبر 3 ۔۔۔ میری آنکھوں کے سامنے قبلہ ِاول تھا، بارش میں دھلا دھلا اور صبح صادق کے اندھیرے میں جگمگاتا ہوا قبلہ ِاول، مسلمانوں کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ ِمنورہ کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ۔۔۔
قسط نمبر 2 ۔۔۔ اسرائیلی حکام پاسپورٹ پر مہر ثبت کرنے کی بجائے ایک علیحدہ کاغذ پر داخلے کی اجازت یا ’انٹری پرمٹ‘ دیتے ہیں۔ مگر یہ انٹری پرمٹ سوالات کے ایک لامتناہی سلسلے کے کڑے مرحلے سے گزر کر ہی ہاتھ میں تھمایا جاتا ہے۔
قسط نمبر 1 ۔۔۔ قدرت کے لطف و کرم کے سلسلے بھی عجب ہیں۔ وہ سرزمین (اسرائیل) جہاں میرے جانے کی تمام راہیں بظاہر مسدود تھیں، چند ماہ پہلے امریکی پاسپورٹ کے لیے حلف اٹھاتے ہوئے جیسے کھلتی چلی گئیں۔