امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول ڈنمارک سے لینے کے بیان کے بعد سے قطب شمالی (آرکٹک) کے اس جزیرے کی معدنی دولت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ آیا ڈنمارک کا گرین لینڈ پر کسی طرح کا کوئی قانونی حق ہے۔ لیکن اگر کوئی حق ہے بھی تو انہیں اس سے دستبردار ہو جانا چاہیے، کیونکہ ہمیں اپنی قومی سلامتی کے لیے اس کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتیریس نے سربراہی اجلاس سے قبل اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کاربن گیسوں کے اخراج میں ایک اعشاریہ تین فی صد اضافہ ہوا۔ ہمیں درجہ حرارت کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کے اندر رکھنے کے لیے سن 2030 تک ہر سال گیسوں کے اخراج میں 9 فی صد کمی کرنی ہو گی۔
جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں بننے والی حکومت کے تحت بہت سی چیزیں تبدیل ہوں گی اور ٹرمپ کئی بار اس بارے میں اپنا موقف عوامی سطح پر بھی واضح کر چکے ہیں۔