فوجی اڈے پر حملے میں امریکہ کے ملوث ہونے کی رپورٹس پر امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ہفتے کی صبح 'ایکس' پر جاری ایک بیان میں کہا کہ "امریکہ نے عراق میں کوئی فضائی حملہ نہیں کیا۔"
یورپین کمیشن کے صدر ارسلا فن ڈا لائن کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ خطہ مستحکم رہے اور تمام فریق مزید کارروائی سے باز رہیں۔
گوگل نے ایمازون کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت کو اے آئی اور کلاؤڈ سروسز کی فراہمی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس منصوبے کو 'نمبس' کا نام دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ڈبلیو اے ایم‘ کے مطابق منگل کو ہونے والی بارش ’موسمیاتی اعبتار سے ایک تاریخی واقع ہے‘ جو 1949 کے بعد سے اب تک سب سے غیر معمولی ہے جس کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اس پر زور دیا کہ 16 جنوری 2024 کو ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملہ نہ صرف پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی روح کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
امریکی فاسٹ فوڈ چینز نے فیصلہ کیا ہے کہ 1.4 بلین لوگوں کی منڈی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کے ایف سی نے اس ماہ چین میں اپنا 10,000 واں ریسٹورینٹ کھولا ہے اور اس کا مقصد 2026 تک چین کی نصف آبادی کے لئے سروسز فراہم کرنا ہے جبکہ میکڈونلڈز اگلے چار برسوں میں چین میں 3,500 نئے ریستوران کھولے گا
پن چکیوں کی تعمیر سے براہ راست کسی بھی وھیل مچھلی کی موت ہوئی ہے اگرچہ سیاسی سطح پر دیے جانے والے بیانات ان میں ربط کا حوالہ دیتے ہیں۔ان افواہوں کا آغاز 2016 کے بعد ہوا جب نیو انگلینڈ کے ساحلوں پر غیر معمولی تعداد میں یا تو مردہ وھیل مچھلیاں دیکھی گئیں یا پھر وہ سمندر سے باہر ساحل پر پھنس گئیں
اسلام آباد میں پولیس نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ملک گیر احتجاج سامنے آیا اور انسانی حقوق کے گروپوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مظاہرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کی جاری شکایات کو دور کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم کا شمار اب تاریخ کی سب سے مہلک اور تباہ کن مہموں میں سے ایک کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مبصرین نےبتایا کہ غزہ میں سکولوں کی تقریباً 70 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کم از کم 56 تباہ شدہ اسکولوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا گیا۔
ایچ آر ڈبلیو نے فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کو مورد الزام ٹھہرایا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حامی مواد کو محدود کیا گیا ہے۔ میٹا کے آزاد نگران بورڈ نے پہلے ہی سوشل میڈیا ٹائٹن پر ایسی پوسٹس ہٹانے پر تنقید کی تھی جس میں اس جاری تنازعہ میں انسانی مصائب کا بیان تھا۔
امریکہ میں نایاب عقابوں کے شکار کے حوالے سے دو افراد پر فرد جرم عائدکی گئی ۔ فرد جرم میں کہا گیا کہ ریاست مونٹانا کے مقام رونن کے قریب ان پرندوں کو ہلاک کرنے کا آغاز جنوری 2015 میں ہوا اور 2021 تک جاری رہا۔ فرد جرم میں یہ نہیں بتایا گیا کہ شکار ہوئےان 3,600 پرندوں میں سے عقابوں کی تعداد کتنی تھی۔
ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے وارسا میں اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی ’’موساد‘‘ کے سربراہ اور قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جو یرغمالوں کے معاہدے پر بات چیت کے سنجیدہ ہونے کی ظاہری علامت ہے۔
امریکہ اور اسرائیل اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کو اپنے فوجی مقاصد کو کس انداز میں حاصل کرنا چاہئیے اور یہ کہ جنگ کے بعد غزہ کا نظم و نسق کون سنبھالے گا۔ اس تناظر میں ایسا لگتا ہے کہ صدر بائیڈن موجودہ تنازعہ سے ہٹ کر مستقبل کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
وائٹ ہاؤس نے تسلیم کیا ہے کہ حماس کی عسکری صلاحیت کو کم کرنے اور اس کی قیادت کو ہٹا دینے سے تنظیم کی وہ صلاحیت متاثر ہوگی جس کا تعلق حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے سے ہے۔ لیکن اس بات کا بھی امکان نہیں ہے کہ اسرائیل اس نظریے کو ختم کر سکے جو اس طرح کے گروہوں کو فعال کرتا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ کے نتیجے میں ایک وسیع علاقائی تنازعہ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہےاورعالمی جہاز رانی کو تیزی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں کے حملوں کےنتیجے میں پیدا ہونے والی افراتفری اور مشرقی افریقی ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے ساتھ یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ ان حملوں میں پھر سے تیزی آسکتی ہے۔
جان کربی نے بدھ کی بریفنگ کے دوران وائس آف امریکہ کو اس بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’’ صدر اس تشویش کا اظہار کر رہے تھے جو ہمیں اس فوجی آپریشن کے حوالے سے لاحق رہی ہے جس کا تعلق شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے اور ممکنہ حد تک درست اور محتاط رہنے کی ضرورت سے ہے۔‘‘
حماس کے7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کے تناظر میں غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے زمینی دستوں اور فلسطینی جنگجوؤں کےدرمیان اب بھی غزہ شہر اور اس کے اطراف میں شدید لڑائی جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں رات کو اور بدھ تک جھڑپیں ہوئیں۔ ان میں خاص طور پر گنجان آباد علاقے شجائیہ میں شدید لڑائی کی اطلاع ہے۔
اسرائیل حماس کے درمیان 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سےعراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کم از کم 92 حملے کیے گئے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری ایران کے حمایت یافتہ عراقی عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے قبول کی ہے جسے عراق میں اسلامی مزاحمت کا نام دیا جاتا ہے۔
کریملن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک نے اپنے درمیان قریبی تعاون کی تعریف کی اور تیل کی عالمی منڈیوں کے استحکام کو بڑھانے کے لیے اوپیک پلس ممالک کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔‘‘
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پوٹن بدھ کے روز دونوں ممالک کے دورے کریں گے۔ پیسکوف نے کہا کہ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، اسرائیل حماس جنگ اور دوسرے بین الاقوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مزید لوڈ کریں