بھارت کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سے کہتا آیا ہے کہ وہ سکھ ایکٹوسٹس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں اور وزیر اعظم مودی نےان ممالک کے وزرائے اعظم سے ذاتی طور پر بھی اس مسئلے کے بارے میں گفتگو کی۔ بھارت نے خصوصاً کینیڈا کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا ۔ کینیڈا میں سکھوں کی تعداد کل آبادی کا تقریبا دو فیصد ہے
ایران میں یہودی اقلیت کی اسرائیل مخالف ریلیوں کے بارے اسرائیل کا پہلا عوامی ردعمل سامنے آیا ہے ۔اس کے مطابق ایران میں یہودی اقلیت پر بظاہر دباؤ ڈالا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہ مظاہرے ہوئے۔ وائس آف امریکہ کو بتایا گیا کہ ریلیوں میں شرکت کرنے والے ایرانی یہودیوں کے پاس اور ’’کوئی چارہ نہیں تھا۔‘‘
امریکی وزیر خارجہ نے جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر، رملہ میں فلسطینی صدر سے ملاقات کی۔اس سے قبل، بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی، اور کہا کہ اسرائیل حماس کی جنگ بندی کو طول دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ کہ اس عارضی جنگ بندی سے فائدہ ہوا ہے ۔
کچھ رہنماؤں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ اس موسمیاتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان رہنماؤں میں 81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں جنہوں نے اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ COP26 اور مصر میں ہونے والی COP27 دونوں کانفرنسوں میں شرکت کی تھی۔
سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ پانچ مسلح افراد نے جہاز کو چھوڑ دیا اوراپنی چھوٹی کشتی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی۔’’میسن نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں انھوں نے ہتھیار ڈال دیے ۔‘‘ سینٹرل کمانڈ نے ان افراد کی شناخت نہیں کی لیکن کہا کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول یمن سے پیر کی صبح میزائل داغے گئے۔
پوپ کا بیان اور ملاقاتوں کا احوال غزہ میں کم از کم چار دن کی جنگ بندی پر رضامندی کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ۔ اس جنگ بندی کا مقصد امداد کی فراہمی کی اجازت اور عسکریت پسندوں کی تحویل میں موجود کم از کم 50 یرغمالوں کو رہا کرانا ہے۔ یہ رہائی کم از کم 150 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے میں ہوگی۔
این آئی اے کے ایک بیان کے مطابق "پنن نے دھمکی دی کہ ایئر انڈیا کودنیا میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی این آئی اے نے مزید کہا کہ انہوں نے مبینہ طور پر سکھوں پر زور دیا تھا کہ وہ اتوار سے ایئر انڈیا کی پروازوں میں سفر نہ کریں اور اس کے لیے پنن نے ’’ان کی جان کو خطرہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔‘‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیش کاروں کی ٹیم نے دو مقامی افغان زبانوں یعنی دری اور پشتو میں لکھی گئی 78,000 پوسٹس کو اکٹھا کیا اور ان کا تجزیہ کیا ۔ ان پوسٹس کا ہدف ’’سیاسی طور پر سرگرم افغان خواتین کے تقریباً 100 اکاؤنٹس‘‘ تھے۔ طالبان ترجمان اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔
اردن کے شاہ عبداللہ کے مطابق ’’ ہمارا خطہ اس وقت تک محفوظ اور مستحکم نہیں ہو سکتا جب تک دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع امن قائم نہ ہو۔‘‘دو ریاستی حل لمبے عرصے سے بین الاقوامی امن کوششوں کا محور رہا ہے لیکن یہ عمل تعطل کا شکار ہے اور اب اس تازہ ترین واقعے کے بعداس کا امکان اور بھی معدوم ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ "ایسے محاصرے کا نفاذ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہے جو شہریوں کو اپنی بقا کے لیے درکار سامان سے محروم کر کے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔‘‘
کینیڈا کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے پہلا ردِ عمل محتاط رہا ۔ ان اتحادیوں میں امریکہ بھی شامل ہے۔ لیکن جیسے جیسے یہ معاملہ اہمیت حاصل کر رہا ہے بھارتی حکام کے لیے ممکنہ طور پر ایک پریشان کن سوال یہ ہے کہ آیا حالیہ صورتحال مغرب کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو خطرے میں تو نہ ڈال دے گی؟
بیجنگ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر اسد کے دورے کے نتیجے میں تعلقات’’نئی سطح‘‘ پر پہنچیں گے۔ بیجنگ نے طویل عرصے سے دمشق کو سفارتی مدد فراہم کی ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسد کا دورہ بین الاقوامی سطح پر واپسی کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔
آرمینیائی علیحدگی پسندوں نے 1994 سے اس متنازعہ علاقے پر حکومت کی ہے اور وہ باکو کے حملے کے بعد بدھ کے روز فوری طور پر ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہو گئے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علیحدگی پسند علاقے کو آذربائیجان میں دوبارہ ضم کرنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
مسائل کے شکار رپبلکن امیدوار یعنی سابق صدر ٹرمپ نے نامزدگی پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور دوسری جانب صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی کے حصول میں کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ 80 سالہ موجودہ صدر کو ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے صرف علامتی مخالفت کا سامنا ہے .
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فیاض ظفر کوایم پی او یعنی نقص امن کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔
اگر صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے تو بائیڈن یا ٹرمپ کے لیے حالات زیادہ بہتر نہیں ۔ اگر چہ ہر نوعیت کی تنقید میں پارٹی بنیاد پر تقسیم کی عکاسی کی گئی ہے ۔ تاہم پول سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی لیڈر اپنی پارٹی کے اندربھی تنقید سے محفوظ نہیں ہے۔
صدر ولادیمیر پوٹن کے تقریبا ایک چوتھائی صدی پر پھیلے ہوئے اقتدار کے دوران ان کے دشمنوں کے خلاف قتل کی کوششیں عام رہی ہیں۔ ان کوششو ں کے متاثرین کے قریبی لوگوں اور بچ جانے والے چند افراد نے اس حوالے سے روسی حکام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے لیکن ماسکو نے معمول کے مطابق ملوث ہونے سے انکار کیا ہے
F-16 کے لین دین کیلئے امریکہ کی منظوری ضروری ہے کیونکہ یہ جیٹ طیارے امریکہ میں تیار کیے جاتے ہیں۔ ان اطلاعات کے باوجود فوری طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ یوکرین جیٹ طیارے کب حاصل کرسکے گا۔ یوکرین کو جیٹ طیارے حاصل کرنے سے پہلے اپنے پائلٹوں کوبڑے پیمانے پر تربیت دینا ہوگی۔
ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان ریاض کا دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہے ہیں جب ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ممالک میں اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھول رہے ہیں۔وزیر خارجہ کے ہمراہ سفیر علی رضا عنایتی بھی ہیں جو سعودی عرب میں ایران کے نئے سفارتکار کے طور پر فرائض سنبھال رہے ہیں
مزید لوڈ کریں