Tanzeel Rehman is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
ناگورنو کاراباخ کا نام آپ نے شاید سنا ہو۔ اس علاقے کے لیے آذربائیجان اور آرمینیا کی لڑائی بھی ہوئی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران ہزاروں افراد اس علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ مگر کیوں؟ بتا رہے ہیں عدیل احمد اس ایکسپلینر میں۔
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ ہردیپ سنگھ کون ہیں اور کینیڈا نے ان کے قتل کا الزام بھارت پر کیوں لگایا ہے؟ جانیے عدیل احمد اور تنزیل الرحمٰن کی اس ویڈیو میں۔
حال ہی میں بھارت میں جی20 اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے ایک بڑے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جسے 'انڈیا مڈل ایسٹ یورپ اکنامک کوریڈور' کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مقابل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ کیا ہے؟ جانیے عدیل احمد اور تنزیل الرحمٰن کے اس ایکسپلینر میں۔
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے سب ہی پریشان ہیں۔ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس قدر تیزی سے کیوں بڑھ رہی ہیں؟ عالمی منڈی میں خام تیل کیوں مہنگا ہے اور کیا مستقبل قریب میں پیٹرول سستا ہونے کا کوئی امکان ہے؟ جانیے عدیل احمد اور تنزیل الرحمٰن کے اس ایکسپلینر میں۔
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے 50 سال بعد بھی پاکستان کی ایک سرکاری یونیورسٹی میں بنگالی ڈپارٹمنٹ نہ صرف موجود ہے بلکہ وہاں ماسٹرز کی سطح تک تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں 1953 میں قائم ہونے والے اس شعبے کے حوالے سے دیکھیے وقار محمد خان اور تنزیل الرحمٰن کی رپورٹ۔
مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر جن تین شخصیات پر انگلیاں اٹھتی ہیں، ان میں سب سے مرکزی کردار اس وقت کے حکمران جنرل یحییٰ خان کا ہے۔ سقوطِ ڈھاکہ کے 50 سال مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کا آٹھواں اور آخری حصہ فوجی حکومتوں اور بالخصوص جنرل یحییٰ کے کردار سے متعلق ہے۔ دیکھیے
آج سے 50 برس قبل مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت پاکستان میں صحافت کتنی آزاد تھی؟ سقوطِ ڈھاکہ کی خبر پاکستانیوں کو کن ذرائع سے اور کیسے ملی؟ اور کیا میڈیا کے لیے ان برسوں میں کچھ بدلا ہے؟ جانیے سقوطِ ڈھاکہ کے 50 برس مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کے ساتویں حصے میں۔
تعلیمی نصاب آئندہ نسلوں کو ملک کی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ کیا پاکستان کا نصاب 50 برس قبل ملک کے دو لخت ہونے کی تاریخ کے بارے میں مکمل حقائق فراہم کرتا ہے؟ کیا نوجوان نسل ان اسباب سے واقف ہے جو بنگلہ دیش کے قیام کا باعث بنے؟ وائس آف امریکہ نے سقوطِ ڈھاکہ کے پچاس سال مکمل ہ
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذکر شیخ مجیب الرحمٰن کے کردار کے بغیر ادھورا ہے۔ ایک وقت تھا جب شیخ مجیب تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن تھے۔ پھر وہ اسی پاکستان میں غدار قرار پائے۔ شیخ مجیب نے یہ سفر کیسے طے کیا؟ جانیے سقوطِ ڈھاکہ کے 50 سال مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کے پانچویں حصے میں۔
سقوطِ ڈھاکہ سے قبل مغربی پاکستان کے ہزاروں فوجی و سول اہلکار مشرقی پاکستان میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ 16 دسمبر 1971 کو وہ بھارت کے جنگی قیدی بن گئے۔ سقوطِ ڈھاکہ کے 50 سال مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کا چوتھا حصہ انہی جنگی قیدیوں کی کہانی ہے۔
قیامِ پاکستان کے فوری بعد ہی ملک کے مشرقی و مغربی حصوں کے درمیان سب سے پہلے زبان پر اختلافات پیدا ہوئے۔ مشرقی پاکستان میں بنگالی کو قومی زبان بنانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جب کہ مغربی پاکستان کی قیادت اردو کی حامی تھی۔ زبان پر ہونے والے اس تنازع نے بنگلہ دیش کے قیام کی تحریک میں کیا کردار ادا کیا؟
سولہ دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان میں تعینات پاکستان کے فوجی دستوں نے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ اکہتر کی جنگ میں پاکستان کی فوجی حکمتِ عملی کیا تھی اور کیا فوج کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا؟ 1971 کی جنگ کی کہانی جانیے سابق فوجی افسران کی زبانی۔
مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنے 50 برس ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 1970 کے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کا نتیجہ 1971 میں سقوطِ ڈھاکہ کی صورت میں نکلا۔ اس بحران میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کردار پر بھی سوال اٹھتے رہے ہیں۔ کیا پاکستان توڑنے کے ذمّے دار بھٹو بھی تھے؟ جانیے۔
اگر آپ سے کوئی بیرونِ ملک سیاحت کے لیے جگہ پوچھے تو آپ کس ملک کو ترجیح گے؟ اس سوال کے جواب میں اکثر پاکستانی ترکی کا نام لیتے ہیں۔ مگر ایسا کیوں ہے؟ ترکی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو پاکستانیوں کے دل کو بھاتی ہے؟ انہی سوالوں کے جواب لائے ہیں عدیل احمد، سنبل کامران اور تنزیل الرحمٰن اس رپورٹ میں۔
معذور بلی، عمر رسیدہ بلی اور مختلف رنگوں کی خوب صورت بلیاں، یہ کراچی کی لبنیٰ خان کا گھر ہے جہاں لوگ کم اور بلیاں زیادہ رہتی ہیں۔ لبنیٰ کے پاس اعلیٰ نسل کی قیمتی بلیاں ہیں جن کا وہ کاروبار بھی کرتی ہیں۔ لبنیٰ خان اور ان کی بلیوں سے آپ کی ملاقات کرا رہے ہیں عدیل احمد اور تنزیل الرحمٰن۔
شجیع اور مرتضیٰ کراچی کے دو نوجوان ہیں جن کی نظریں اکثر آسمان پر جہازوں کی تلاش میں ٹکی رہتی ہیں۔ یہ دونوں فضا میں اڑتے جہازوں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کا ہنر اور شوق رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ایوی ایشن فوٹوگرافی کو اپنانے والے ان نوجوانوں سے ملیے عدیل احمد اور تنزیل الرحمٰن کی رپورٹ میں۔
مئی 1946 میں برطانیہ کی جانب سے پیش کیے گئے کابینہ مشن پلان کو ہندوستان کی تقسیم روکنے کی آخری کوشش قرار دیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ کے قائد محمد علی جناح نے اس منصوبے کو تسلیم کر لیا تھا۔ یہ پلان کامیاب تو نہ ہوسکا لیکن مؤرخین کے لیے ایک سوال ضرور چھوڑ گیا کہ کیا جناح واقعی ہندوستان کی تقسیم چاہتے تھے؟
"منڈی سے تو ٹھیک لائے تھے گھر آ کر بیمار ہو گیا۔"یہ وہ جملہ ہے جو آپ عیدالاضحٰی سے قبل اکثر سنتے ہیں جب جانور بیمار ہوجاتا ہے یا کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے۔ اگر جانور بیمار ہو جائے تو کیا کریں؟ مویشیوں کو کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟ ایسے ہی سوالوں کے جواب جانیے بلال خان اور تنزیل الرحمٰن کی رپورٹ میں۔
کراچی میں گزشتہ برس بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی تو آپ کو یاد ہو گی؟ محکمۂ موسمیات نے اس سال بھی کراچی میں غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ کیا شہر کی انتظامیہ ان بارشوں کے لیے تیار ہے؟ کیا کراچی اس بار بھی پانی پانی ہوگا یا نالوں کی صفائی کچھ کام آئے گی؟ جانیے کاشف اعوان کی رپورٹ میں۔
خواجہ سراؤں کے بارے میں پاکستان میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ لیکن غم، خوشیاں اور تہوار ہماری طرح ان کی زندگی میں بھی آتے ہیں۔ وہ بھی عام لوگوں کی طرح انہیں مناتے ہیں۔ رانا محمد آصف اور تنزیل الرحمٰن کی رپورٹ میں دیکھیے کہ خواجہ سرا رمضان کس طرح گزارتے ہیں اور ان کی سحر و افطار کیسے ہوتی ہے؟
مزید لوڈ کریں