امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سامنے ایغور نمائندوں نے مسلم ملکوں کو اپنے ساتھ ملا کر چین پر دباؤ بڑھانے کے علاوہ چین کے خلاف معاشی پابندیاں اور سفارتی دباؤ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس سال افغانستان سے تعلق رکھنے والی سات خواتین لیڈروں اور کارکنوں کو ایک اعزازی ایوارڈ دیا جا رہا ہے جنہوں نے گزشتہ سال افغان عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
دارالحکومت، انقرہ کے سوان پارک میں ماسک پہنے بچے اپنی اپنی باری سے جھولے لیتے رہے۔ پارک کے ساتھ والی سڑک پر پولیس اور لوگ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی تلقین کرتے نظر آئے۔ قریبی مسجد سے اعلان کیا جا رہا تھا کہ موسم بہار کی آمد اور اچھے موسم سے دھوکا نہ کھائیں، کیونکہ وبا کا خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے
انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری صورتحال کی بِنا پر ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، میکسیکو اور امریکہ کے قیدخانوں سے بہت سے قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ہے
'سپر ٹیوز ڈے' میں شکست کے بعد، نیو یارک شہر کے سابق میئر، بلومبرگ نے ڈیومکریٹ جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ری پبلکن جماعت کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کیلئے، وہ ڈیموکریٹ جماعت کی ہر طرح سے مدد کریں گے
سن 2008 کے بینک بیل آؤٹ پیکج یا سن 2009 کے ریکوری ایکٹ کی نسبت یہ پیکج کہیں بڑا ہے۔ اس پیکج میں سے وائٹ ہاؤس اجرتوں پر کام کرنے والوں کیلئے ٹیکس ادائیگی میں بڑی کٹوتیاں دیگا اور پچاس ارب ڈالر، ایئر لائین کمپنیوں اور چھوٹے کاروباروں کی مدد کیلئے مختص کرنے کا ارادہ رکھتا ہے
نصف صدی قبل، ہر 100 میں سے ایک امریکی موٹاپے کا شکار تھا، جس میں اب دس فیصد اضافہ ہوا ہے؛ جب کہ گزشتہ دو عشروں کے دوران، موٹاپے میں 40 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت قدغنیں عائد کرنا چاہتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر سماجی میڈیا پر نئے قواعد و ضوابط متعارف کرائے جاتے ہیں تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر، آرتی سنگھ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ’’ایک مدبر سیاستدان کی طرح بات کرتے ہوئے، بھارت کے امن اور خوشحالی سے متعلق فلسفےکی تفصیل بیان کی‘‘۔
سابق امریکی معاون وزیر خارجہ رابن رافیل کا کہنا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور سچائی کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے میں، پاکستان بہت مددگار رہا ہے۔
تجریہ کار جیمز ڈوبن کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں طالبان کے ساتھ بات چیت مستقل طور پر بند نہیں ہوئی ہے اور یہ ہر صورت دوبارہ شروع ہو گی۔ تاہم سوال یہ ہے کہ ان مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔
پاکستان کا خیال ہے کہ طالبان کے آنے سے افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ کم ہو جائے گا؛ جبکہ امریکہ اپنی افواج واپس بلانے میں کامیاب رہے گا، جس سے ماہرین کے خیال میں اسے نہ صرف ایک خطیر رقم کی بچت ہوگی بلکہ آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی موجودہ حکومت کو فائدہ ہو گا۔
چند ماہرین کے نزدیک ’’آئی ایم ایف نےبہت کڑی شرائط عائد کی ہیں جن کا پورا کرنا پاکستان کیلئے مشکل ہوگا‘‘، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ’’اس حکومت کیلئے ان شرائط کو پورا کرنا آسان ہے کیونکہ وہ اس کے کیلئے تیار ہے‘‘۔
47 سالہ پریانکا کی شکل و شباہت، اپنی دادی اور بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی سے بہت ملتی ہے۔ پریانکا کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بطور مقرر ووٹروں کے ساتھ ایک تعلق پیدا کر لیتی ہیں۔
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اب منفی بی ہو گئی ہے، جب کہ دوسری جانب پاکستان، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے۔ یہ دو ایسے عوامل ہیں کسی بھی سرمایہ کار کو سرمایہ کرتے وقت کئی پہلوؤں پر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کریڈٹ ریٹنگ میں کمی بیرونی قرضوں کے حصول کو مشکل اور مہنگا بنا دیتی ہے۔
بفلو یونیورسٹی کے پروفیسر، فیضان حق کہتے ہیں کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ افریقی غلاموں میں بیس سے پچیس فیصد مسلمان تھے۔ لیکن، عمر ابن سعید کی سوانح سے نہ صرف تیس سے چالیس فیصد تک کے اعداد ذہن میں آتے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ ایک تاریخی ثبوت ہمارے ہاتھ لگ گیا ہے کہ اسلام بہت پہلے سے امریکہ میں موجود تھا
تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت کے چند صوبوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج، اس بات کے عکاس ہیں کہ بھارتی عوام نے اُن لوگوں کے خلاف ووٹ دیا جنہوں نے بھارت کے سیکولر تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کی
تھریسا اپنے منصوبے پر ڈٹی ہوئی ہیں، ساتھ ہی وہ تسلیم کرتی ہیں کہ بریگزٹ پر کنٹرول پوری طرح سے ان کے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جب 29 جنوری کو وہ دارالعوام میں اپنا منصوبہ پیش کریں گی تو قانون ساز اس میں تبدیلیاں لائیں گے۔ 29مارچ کو برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا
شمال مشرقی ایشیائی امور کے ایک ماہر، بروس کیلنگر کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ یہ قیاس کر رہے ہیں کہ پس پردہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان خاصی پیش رفت ہوئی ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر نے لکھا ہے کہ ''تنازعات اور ریاستی جبر، دہشت گردی کی سب سے بڑی وجوہات ہیں''
مزید لوڈ کریں