یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے وابستہ افغان امور کے تجزیہ کار ولیم بائرڈ نے وائس آف امریکہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ حد تک بدترین وقت میں یہ احمقانہ حکمت عملی ہے
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے اندر انسانی حقوق کے بڑے مسائل میں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا حکومت اور یا اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل، ایذا رسانی، سخت جان لیوا قیدو بند کی صعوبتیں، انتقامی گرفتاریاں، سیاسی بنیادوں پر قید میں رکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں
کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شان دار سینچری اسکور کی جب کہ امام الحق 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم مین آف دی میچ کے ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔
امریکہ میں جنوبی کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے 2016 سے اب تک 1700 سے رینگنے والے جانور اسمگل کیے جن میں مگر مچھ کے بچے اور میکسیکن چھپکلیاں بھی شامل تھیں۔
حکام کے مطابق درجنوں خواتین جمعے کو مقامی اور بین الاقوامی فلائٹس کے لیے کابل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ مرد نگران کی غیر موجودگی میں وہ سفر نہیں کر سکتیں۔
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں میزائل تجربات کے سلسلے میں متعدد راکٹ لانچ کرنے کا تجربہ کیا ہے۔
فوجی اتحاد کے بیان کے مطابق باغیوں کی جانب سے چھوڑے گئے چار ڈرون یمن کے نزدیک تباہ کئے گئے ہیں۔ اس خطے میں باغیوں کی جانب سے اکثر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔
ماریوپول شہر کی سٹی کونسل کا کہنا تھا کہ عمارت حملوں کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے اور بچ جانے والے پناہ گزینوں کے بارے میں فوری طور پر معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آسٹریلیا نے پہلی اننگز کے دوران 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا لیے ہیں۔
یوکرین نے روس کی جانب سے شدید شیلنگ کے خلاف دفاع کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ہفتے کو مزید سیکیورٹی امداد کی منظوری دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد متعدد جرائم میں ملوث تھے جن میں بے گناہ عورتوں اور بچوں کے قتل سمیت دیگر جرائم شامل تھے۔
ایک اور امریکی عہدیدار کے مطابق ان میزائل حملوں سے امریکی حکومت کی کسی بھی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ان میزائل حملوں کا ہدف امریکہ کا قونصل خانہ تھا جو کہ اس قونصل خانے کی عمارت حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے اور اس وقت خالی ہے۔
امریکہ میں قائم یوکرین کے سفارت خانے نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اب تک تین ہزار امریکی رضاکاروں نے ان کے ملک کی جانب سے مدد کی اپیل کا جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے ممالک سے، جن میں سابق سوویت ممالک جارجیا اور بیلاروس بھی شامل ہیں، رضاکاروں نے یوکرین کا دفاع کرنے کے لیے خدمات پیش کی ہیں۔
چین نے رواں سال اپنے دفاعی بجٹ میں 7.1 فی صد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہےجو کہ 2019 میں دفاعی بجٹ میں کیے گئے اضافے کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
اردن میں قدیم نوادرات کی وزارت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ نو ہزار سال پرانے، پتھر سے بنے، انتہائی بلند قامت انسانی مجسمے، ملک کے شمال مشرقی ریگستان کے جبل خشابیہ نامی علاقے میں دریافت ہوئے ہیں۔
تھامس ویسٹ نے ہفتے کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کے تعلیم اور روزگار کے حق پر طالبان کے ساتھ ان کی گفتگو تعمیری رہی۔ تاہم، تھامس ویسٹ کے بقول، طالبان ایک نمائندہ حکومت کے حوالے سے کافی قدامت پسند ہیں
جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں ایک کان کن نے اپنے گھر کے باہر لمبے سینگوں والے کچھ ڈراؤنے مجسمے نصب کیے جن کو’شیطان‘کے مجسمے بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ان کے اہلِ علاقہ اسے کسی خفیہ فرقے کی روایات سمجھ کر پریشان ہیں جب کہ وہ ان مجسموں کو نو آبادیاتی ماضی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
محل سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’’انہیں (ملکہ) طبی سہولیات مہیا کی جاتی رہیں گی اور وہ اس (کرونا وائرس) سے متعلق مناسب ہدایات پر عمل کرتی رہیں گی۔‘‘
مزید لوڈ کریں