Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر بدھ کی صبح ایک ٹرک نے آٹے کی بوریوں کا ڈھیر لگا دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے ٹی وی پروگرام میں آٹا نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا، اس لیے اتھارٹی نے آٹا پہنچا دیا۔ عظمیٰ بخاری کے بقول یہ کام حکومت نے ان کا منہ بند کرانے کے لیے کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانا صرف ایک سیاسی فیصلہ نہیں ہو گا۔ اس کا تعلق ملک کی مقتدر قوتوں کے ساتھ بھی ہے۔
'جیو نیوز' سے وابستہ امین حفیظ رپورٹنگ کے انوکھے اور منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ خبر کا حصّہ بن کر خبر کی اہمیت کو بیان کرتے ہیں۔ اُن کے بقول وہ نہیں جانتے یہ درست ہے یا نہیں، لیکن وہ اسے ناظرین کو معلومات کے ساتھ تفریح فراہم کرنا قرار دیتے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ ایران امریکی تنصیبات پر حملے کو 'وکٹری' قرار دے کر معاملہ ختم کردے تو امریکہ ایران کشیدگی میں کمی آسکتی ہے۔ ان کے بقول اگر کشیدگی بڑھی اور ایران نے آئل تنصیبات پر حملے شروع کردیے تو اس سے دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوگا۔
سابق لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ کا وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج یہ سمجھتی ہے کہ ’’آرمی چیف ہو یا چیف آف نیول اسٹاف، یہ شخصیات نہیں ہیں۔ یہ ادارے ہیں۔ ان کو اس طریقے سے زیرِ بحث نہیں آنا چاہیے۔‘‘
لاہور کے شاہی قلعے میں واقع شیش محل میں طبلے کی تھاپ اور گھنگھروؤں کی چھنچھناہٹ میں ساتویں کلاس کی طالب علم جیسیکا اپنے والد زکریا اقبال کے ساتھ کتھک ڈانس پرفارم کرتی ہیں۔ ٹھٹھرتی سردی اور شاہی ماحول میں کلاسیکل ڈانس کی پرفارمنس کرنے والی جیسیکا کی گفتگو سنیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین کے مطابق ذاتی جھگڑے کو مذہبی رنگ دینے کے پیچھے سکھ لڑکی کو اغوا کرنے والے خاندان کے افراد ہیں۔ ان کی وجہ سے پورا ننکانہ شہر پریشان ہے۔
سینئر تجزیہ کار اور صحافی عاصمہ شیرازی کا نئے سال میں سیاسی منظرنامے میں متوقع تبدیلیوں سے متعلق کہنا ہے کہ نئے سال میں تبدیلیاں ممکن ہوسکتی ہیں۔
لاہور کا ایور نیو اسٹوڈیو۔ جہاں کبھی دن رات فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی لیکن اب وہاں ویرانی ہے۔ اداکار ملک اللہ دتہ کہتے ہیں پہلے بہت کام تھا اور ہمارے پاس وقت ہی نہیں تھا۔ سلطان راہی کی وفات کے بعد یہ اسٹوڈیو زوال کا شکار ہے۔ مزید جانیے نوید نسیم کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
میں جن لوگوں کو آئیڈیلائز کرتا تھا، وہ سب سیاست میں ناکام ہوگئے۔ میں نے ان کمزوریوں پر نظر رکھی جن کی وجہ سے وہ ناکام ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس وقت سب سے سینئر سیاستدان ہوں اور پاکستان میں سب سے زیادہ وزارتیں میں نے کی ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ ''پاکستان میں ایک بھی سیاستدان ایسا نہیں ہے جو فوجی نرسری سے پڑھ کر جوان نہ ہوا ہو؛ خواہ وہ ذوالفقار علی بھٹو ہوں، خواہ وہ نواز شریف ہی کیوں نہ ہو''۔
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صف اول کے سیاست دان فوجی گملوں میں اگ کر جوان ہوئے۔ جنرل (ر) مشرف کے حوالے عدالتی فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ تین دن تک لٹکائے جانے کی جو بات ہوئی ہے یہ غیر اسلامی اور اقدار کے خلاف ہے۔
حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت غیر سرکاری اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں۔ ان میں لاہور کی ہیرا منڈی میں کام کرنے والے فلاحی ادارے کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔ جس سے غیر رسمی تعلیم دینے والے سکول کا عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ نوید نسیم کی ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے
لاہور کی ہیرا منڈی میں 'اپنی تعلیم' منصوبے پر کام کرنے والی تنظیم کا اکاؤنٹ بھی بین الاقوامی فنڈنگ کی وجہ سے منجمد کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ چار ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جس دن پرویز مشرف نے آئین کو معطل کیا، اس دن آئین کی معطلی کی سزا آئین میں شامل نہیں تھی؛ اور پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ آپ کسی کو ماضی میں کیے گئے جرم پر سزا نہیں دے سکتے۔
پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) واقعے میں فیلڈ میں موجود سرکاری افسران سے کوتاہی ہوئی ہے۔ تاہم واقعے میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کی ویڈیو سامنے آنے سے متعلق انہیں علم نہیں ہے۔
پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ فیلڈ میں موجود افسران سے کوتاہی ہوئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس کوتاہی کا نوٹس لیا ہے۔
ایوان عدل میں اپنے بینچوں پر بیٹھے سرد موسم میں گرم گرما چائے پینے والے دو نوجوان وکیلوں نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں پی آئی سی واقعے پر ’کوئی شرمندگی نہیں ہے‘ اور ’ینگ ڈاکٹرز کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے تھی‘۔
پولیس والوں اور سیکیورٹی محافظوں کی نظروں سے بچ کر مریض کے تیمار دار کے طور پر جب اندر پہنچا، تو منظر نامہ اسپتال کا کم اور کسی فیکٹری کے احاطے کا لگ رہا تھا۔ کالے رنگ کے گاؤن والا ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف، خاکروبوں اور اسپتال کے دیگر عملے سے جوشیلا خطاب کر رہا تھا
سیاسی مبصرین کے مطابق انہیں یہ صرف سیاسی بیانات لگتے ہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کے بعد پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی قربت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید لوڈ کریں