Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اب تک خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں قلندرز کو پانچ میں سے چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور قلندرز کی مسلسل ناکامی کی وجوہات کیا ہیں اور ناکامی کا ذمّہ دار کون ہے؟ جانتے ہیں لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی زبانی۔
آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ جب اسٹیج ڈرامے ویڈیوز کی صورت میں آنا شروع ہوئے تو انہوں نے امان اللہ کے دو ڈرامے 'شرطیہ مٹھے' اور 'بڑا مزہ آئے گا' دیکھے اور پھر انہیں احساس ہوا کہ امان اللہ صحیح معنوں میں کامک جینئس ہے۔
امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد افغان حکومت طالبان کے قیدی رہا کرنے سے انکاری ہے۔ طالبان بھی افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ایسی صورتِ حال میں کیا یہ معاہدہ کامیاب ہو پائے گا؟ معاہدے اور افغانستان کا مستقبل کیا ہو گا؟ جانیے سینئر صحافی احمد رشید کی زبانی۔
اپٹما پنجاب کے صدر عادل بشیر نے کہا ہے کہ حکومت کے متعین کردہ نئے ٹیرف پر ٹیکسٹائل ملز کی اکثریت چل ہی نہیں سکتی۔ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ پچھلے سال کے بجلی کے بل بھی ادا کریں۔
لاہور ادبی میلہ 2020 مشہور الحمرا ہال میں منقد ہوا جس میں علم و ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میلے کے سیشنز میں ملک اور خطے کے معروضی حالات پر کو زیر بحث لایا گیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے ملتان سلطان کے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے سامنے کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل فائیو میں اپنا پہلا میچ آج لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔
لاہور قلندرز ماضی کو بھلا کر جیت کا عزم لیے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اُترنے کو تیار ہے۔ قلندرز کے فاسٹ بالر حارث رؤف کہتے ہیں ماضی میں پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام نہ کر سکے لیکن اس بار ٹیم متوازن ہے اور ٹرافی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ مزید دیکھیے نوید نسیم کی ڈیجیٹل رپورٹ
پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے فیلڈنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں اُنہیں یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹرافی جیتے گی۔ مشتاق کہتے ہیں ان کی ٹیم میں بہترین فاسٹ بالرز اور سینئرز کھلاڑی ہیں جو فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔ مزید دیکھیے نوید نسیم کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں مسلسل ناکامی کے بعد قلندرز نے اس بار ٹیم کی قیادت اپنے پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام سے نکلنے والے کھلاڑی کو دی ہے۔ سہیل کہتے ہیں ان کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں جو ٹائٹل جتوا سکتے ہیں۔
نئے قواعد کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کی ثقافتی، نسلی، مذہبی اور قومی سلامتی کے خلاف مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں گی۔ ان کمپنیوں کو مستقل پتے کے ساتھ اپنا دفتر بھی قائم کرنا ہو گا۔
البتہ معاشی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو دیے جانے والے اس ریلیف سے 0.5 فی صد پاکستانی ہی استفادہ کر سکیں گے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے برخلاف یوٹیلیٹی اسٹورز میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے چار ایڈیشنز میں مسلسل ناکام ہونے والی ٹیم لاہور قلندرز اس بار کچھ مختلف کرنے جا رہی ہے۔ پی ایس ایل سیزن فائیو میں قلندرز کی قیادت نوجوان کھلاڑی کریں گے اور ٹیم آفیشلز کے مطابق اس بار وہ بڑے ناموں کے بجائے اپنے کھلاڑیوں پر انحصار کر رہے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا میلہ سج گیا ہے۔ ایونٹ میں ایران اور بھارت سمیت نو ملکوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے علاوہ گجرات کے ظہور الہیٰ اسٹیڈیم اور فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ کے مقابلے ہو رہے ہیں۔ مزید جانیے نوید نسیم کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اُن کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والوں کا سراغ لگا لیا تھا لیکن پھر انہیں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی سے ان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کے بقول وہ یہ معاملہ اللہ کی عدالت پر چھوڑتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد رابی کا پہلا انٹرویو
رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ان کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے مجموعی طور پر چھ لوگ تھے جنہیں دبئی سے فنڈنگ ہو رہی تھی۔ اُن کے بقول وہ بھی دیگر کی طرح راتوں رات سپر اسٹار بن سکتی تھیں اور لوگ دو تین دن میں سب بھول جاتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر بدھ کی صبح ایک ٹرک نے آٹے کی بوریوں کا ڈھیر لگا دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے ٹی وی پروگرام میں آٹا نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا، اس لیے اتھارٹی نے آٹا پہنچا دیا۔ عظمیٰ بخاری کے بقول یہ کام حکومت نے ان کا منہ بند کرانے کے لیے کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانا صرف ایک سیاسی فیصلہ نہیں ہو گا۔ اس کا تعلق ملک کی مقتدر قوتوں کے ساتھ بھی ہے۔
'جیو نیوز' سے وابستہ امین حفیظ رپورٹنگ کے انوکھے اور منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ خبر کا حصّہ بن کر خبر کی اہمیت کو بیان کرتے ہیں۔ اُن کے بقول وہ نہیں جانتے یہ درست ہے یا نہیں، لیکن وہ اسے ناظرین کو معلومات کے ساتھ تفریح فراہم کرنا قرار دیتے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ ایران امریکی تنصیبات پر حملے کو 'وکٹری' قرار دے کر معاملہ ختم کردے تو امریکہ ایران کشیدگی میں کمی آسکتی ہے۔ ان کے بقول اگر کشیدگی بڑھی اور ایران نے آئل تنصیبات پر حملے شروع کردیے تو اس سے دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوگا۔
سابق لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ کا وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج یہ سمجھتی ہے کہ ’’آرمی چیف ہو یا چیف آف نیول اسٹاف، یہ شخصیات نہیں ہیں۔ یہ ادارے ہیں۔ ان کو اس طریقے سے زیرِ بحث نہیں آنا چاہیے۔‘‘
مزید لوڈ کریں