پاکستان کی معیشت کا ایک بڑا حصہ زراعت اور اس سے چلنے والی صنعتوں پر منحصر ہے جب کہ ملک کی برآمدات کا نصف سے زائد انحصار ٹیکسٹائل مصنوعات پر ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 9000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وبا کی دوسری لہر میں ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گروں کے ہلاکت خیز حملے کو آج بروز بدھ چھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ لیکن اس سے سانحے میں جان سے جانے والے بچوں اور اساتذہ کے لواحقین کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
لائبہ زبیر اور ثنا زبیر جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 13 سال بتائی جاتی ہیں، کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔
طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے کے معاہدے کو امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے سراہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فریقین جنگ بندی سمیت دیگر اہم معاملات کی جانب بڑھیں گے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت، زلمے خلیل زاد، نے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں افغان فریق ایک اہم سنگ میل پر پہنچ چکے ہیں۔
بابا جان کا کہنا تھا کہ طویل جد و جہد کے بعد اب ان کی ضمانت ممکن ہو پائی ہے۔ ایک مقدمے میں انہیں 40 سال جب کہ دوسرے میں 31 سال سزا سنائی گئی۔
اسلام آباد کے چڑیا گھر میں کئی سالوں سے نامساعد حالات میں رہنے پر مجبور 36 سالہ ہاتھی کاون کو عدالتی حکم پر اتوار کو کمبوڈیا روانہ کر دیا گیا ہے۔
ایران اور پاکستان سے نقل مکانی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب افغانستان میں ہر طرف شورش برپا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی، امن و امان، روزگار اور صحت کے امور کی وجہ سے افغانستان کو پہلے ہی کئی مسائل درپیش ہیں۔
افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جس کا ذکر افغان صدر نے عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھی کیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا الیکشن چوری کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز کہتی ہیں بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت حاصل نہ کرنا حکومت کے لیے شرمناک شکست ہے۔
خواتین عموماً مخصوص نشستوں کے لیے ہی کاغذات نامزدگی جمع کراتی ہیں۔ لیکن گلگت بلتستان کے انتخابات میں چار خواتین ایسی بھی ہیں جو جنرل نشستوں پر انتخابات لڑ رہی ہیں۔
امریکی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ابھی تک افغانستان کے بارے میں لانگ ٹرم پالیسی واضح نہیں ہے۔ دیکھنا ہو گا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان میں قیام امن اور طالبان کیساتھ کیے گئے معاہدے کو کس سمت میں آگے بڑھاتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ یہ مہاجرین افغانستان کی صورتِ حال، طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی وجہ سے امریکی انتخابات میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ افغان مہاجرین ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں سے کسے امریکہ کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں؟ جانیے ان ہی کی زبانی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ کہ اعلان کی حد تک لوگ وزیراعظم کی بات کا خیر مقدم کر رہے ہیں لیکن مزید تفصیلات کا انتظار ہے کہ عبوری صوبہ بنائے جانے سے کس حد تک لوگوں کی محرومیوں میں کمی آئے گی۔
گلگت بلتستان میں یہ انتخابات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکز میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔
اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا ہاتھی کاون 30 سال سے زائد عرصے سے پنجرے میں قید تھا جسے اب آزادی کا مژدہ سنایا جا چکا ہے۔ لیکن کاون شدید نفسیاتی امراض کا شکار ہو چکا ہے۔ کاون پر کیا گزری ہے اور وہ کس وجہ سے بیماریوں کا شکار ہوا؟ کاون پر بیتے حالات کی کہانی جانتے ہیں اس کے معالج کی زبانی۔
مزید لوڈ کریں