Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
صدر زرداری پر الزام تھا کہ اُنھوں نے نوے کی دہائی میں ذاتی استعمال کے لیے سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروایا تھا۔
مبصرین پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ان جلسوں کو صرف سیاسی ماحول کو گرم رکھنے کا ایک بہانہ قرار دے رہے ہیں جس کا ان کے بقول سردست عوام کو درپیش مسائل سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔
میاں شمس کا کہنا تھا کہ پیمرا کے قوانین میں واضح ہدایات موجود ہیں اور 20 مئی کو بلایا جانے والا اجلاس کسی طور بھی ان کے بقول غیر قانونی نہیں تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے لیکن ذرائع ابلاغ کو خود بھی اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اور سابق سربراہ توقیر ضیا نے اس صورتحال کو جلد بہتر کرنے کے لیے سرپرست اعلیٰ کو کسی واضح حکمت عملی پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کو دہرانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کی ہدایت کی۔
اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں پاکستان سے ہر سال پانچ ہزار ہندو دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کرتے رہے ہیں۔
افغانستان میں قیادت کی تبدیلی اور بین الاقوامی افواج کی وطن واپسی کے بعد وہاں کی صورتحال سے پاکستان اور ایران دونوں براہ راست متاثر ہوسکتے ہیں جس کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مزید بہتر تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چیئرپرسن کامران عارف کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ بیان راشد رحمن کے قتل کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوگا۔
تسنیم اسلم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’کچھ دھمکیاں ملی تھیں اور ہم نے یہ معاملہ نئی دہلی میں بھی، اور اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کے سامنے اُٹھایا ہے۔‘‘
قرارداد میں کہا گیا کہ دنیا کے دیگر اسلامی ملکوں میں یوٹیوب تک رسائی پر پابندی نہیں اور یہ وقت لوگوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا ہے۔
افغان وزیر کے بقول اب امدادی کاموں کا محور و توجہ منتقل کیے گئے سات سو خاندانوں کی امداد اور بحالی پر ہے۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات نذیر سعید نے وائس آف امریکہ سے گفتگو نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس ضمن میں کئی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 3200 میگاواٹ سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔
یوم مزدور کے موقع پر صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں محنت کشوں کے حالات زندگی بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا جو اپنے متبادل نام سے مالی وسائل اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ نریندر مودی کو پہلے اس بات کا فیصلہ کر لینا چاہیئے کہ داؤد ابراہیم کہاں ہے اور پھر اس کے بعد ''پاکستان پر حملے کا خواب دیکھنا چاہیئے۔''
وزیراعظم نواز شریف یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت خطے کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے تعلقات کو فروغ دے کر اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
معروف ادیب اور ناول نگار مستنصر حسین تارڑ نے فی زمانہ ادبی میلوں میں بڑھتے ہوئے کاروباری رجحان کو ادب کے لیے مضر قرار دیا۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ جیمز ڈوبنز پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے فوکل پرسن بھی ہیں اور اُن سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں