ہفتےکو پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمول اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک منصوبے میں آئندہ ہونے والے پیش رفت اور علاقائی اور عالمی معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔
بھارت میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ راہول گاندھی کے اس الزام پر کہ نریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور اس پالیسی کی وجہ سے ہی پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں، بظاہر ایک تنازع پیدا ہو گیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے منگل کو ایک یبان میں کہا کہ مسعود خان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں ان کی سفارتی اسناد کی منظوری کا عمل امریکی نظام کار کے مطابق جاری ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک) نے گزشتہ ماہ افغانستان کو برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات اور اشیا کی تجارت کو افغانی کرنسی میں کرنے کے بجائے ڈالرز میں کرنے کی شرط کی عائد کی تھی۔ تاہم افغانستان کو برآمد کی جانے والی روزہ مرہ استعمال اشیا پر یہ پابندی عائد نہیں ہوتی۔
ایسے میں جب کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں صحت کے حکام نے وبا کے علاج کے لیے چین کے روایتی جڑی بوٹی سے تیار کردہ ایک دوا کے کلینیکل ٹرائل کامیابی سے مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
قومی سلامتی سے متعلق اس نئی پالیسی میں قومی آہنگی، علاقائی و داخلی سلامتی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے تقاضے کے تحت اقتصادی امکانات کو عملی شکل دینے پر زور دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ ماہ چین کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ ان کھیلوں کی تقریبات کی امریکہ اور متعدد مغربی ممالک بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
پاکستان کی حال ہی میں وضع کی جانے والی ملک کی پہلی قومی سلامتی سے متعلق اعلٰی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعرات کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔
پیر کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان باڑ اکھاڑنے کے معاملے پر خاموش نہیں ہے، بلکہ اس بابت افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مشاہد حسین کے بقول بھارت اور چین کے درمیان تعلقات، نئی سرد جنگ، افغانستان اور کرونا وائرس جیسے چیلنجز کی موجودگی میں پاکستان کو چین کی ضرورت ہے اور چین کو بھی پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے۔
پاکستان کی کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی اقتصادی اور تجارتی افادیت کے باوجود پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کو پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لیے آپریشنل اور دیگر مسائل حل کرنا ضروری ہے۔
افغانستان میں لگ بھگ 5 لاکھ سرکاری ملازمین اپنے کام پر واپس آ چکے ہیں، لیکن انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور اسپتالوں کو ادویات کی اشد ضرورت ہے۔
سابق سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے خیال میں اسلامی دنیا کے اندر اور باہر ایک تاثر موجود ہے کہ اس تنظیم سے وابستہ توقعات ماضی میں پوری نہیں ہوسکیں ہیں۔ البتہ ان کے خیال میں افغانستان کے معاملے میں شاید او آئی سی کے رکن ممالک ایک مشترکہ مؤقف وضع کرنے کی طرف پیش رفت کرسکیں۔
جمعرات کو افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ تعلیم عبدالباقی حقانی نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے افغانستان میں تعلیمی شعبے کو ترقی دینے پر اتفاق کیا۔
منگل کو اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار کے موقع پر وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے لیکن کسی کیمپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاک امریکہ تعلقات، دنیا میں نئی سرد جنگ سے متعلق خدشات اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی ہے۔
امریکی کانگرس میں اس سے پہلے پیش کیے گئے بل کے مسودے میں طالبان کی طرف سے کابل کا کنٹرول کا حاصل کرنے میں پاکستان کے کردار کا تعین کرنے کی تجویز دی گئی تھی، لیکن ترمیم شدہ بل کے مسودے میں پاکستان کا خارج کر دیا گیا ہے۔
یورپی یونین کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر متعدد ترقی پذیر ممالک کے لیے جی ایس پی پلس کے تحت ان ممالک کے لیے لازم ہے کہ وہ انسانی حقوق، گڈ گورننس اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز کی پاسداری لازمی ہے۔
وائس آف امریکہ کی جانب سے رابطہ کرنے پر وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ ''ہم انفرادی شرکت کی تصدیق نہیں کرتے، جس بات کا تعلق شرکت کرنے والوں پر ہے۔ سربراہ اجلاس کے اختتام پر ہم مکمل معلومات پر مبنی بیان جاری کریں گے''۔
اطلاعات کے مطابق ادریس خٹک کو ایک فوجی عدالت نے سرکاری معلومات افشا کرنے کا مرتکب قرار دینے کے بعد 14 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ البتہ اس کی باضابطہ طور پر تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
مزید لوڈ کریں