گزشتہ سال اقوام متحدہ نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری دے اور جبری گم شدگیوں سے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کنویشن کی توثیق کرے۔ لیکن یہ قانون تاحا ل منظور نہیں ہو سکا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کے مطابق شہباز شریف کی حکومت کی یہ کوشش ہو گی کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ تین ارب ڈالر کی مالی معاونت اور مؤخر ادائیگی پر تیل کی خریدار ی کے لیے فراہم کردہ سہولت میں مزید کچھ عرصے کی توسیع مل جائے۔
عالمی تنظیم کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کرنے کی قرار داد پر پاکستان کے غیر حاضر ہونے کے بعد پاکستان کے سفارتی اور سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پاکستان کو روس یوکرین تنازع پر اصولی موقف اختیار کرنا چاہیے۔
پاکستان میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے اور جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ پہلی بار پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی انٹربینک قدر 188 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بدھ کو ایک بیان میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے منگل کو ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اس کےاتحادیوں کی جانب سے فروری میں دورۂ روس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے لیے مبینہ طور دباؤ ڈالا گیا تھا۔ انکار کے بعد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو گئی۔
ماہرِ قانون سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ دنیا کی پارلیمانی تاریخ میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب اسپیکر کے اس نوعیت کے اقدامات کو عدالتوں نے غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔
چین نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ وانگ یی 30 اور 31 مارچ کو افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، افغان عوام کو در پیش معاشی مشکلات اور دیگر معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نےایک ایسے وقت میں کابل کا دورہ کیا ہے جب رواں ماہ کےآخر میں چین کی میزبانی میں بیجنگ میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کا اجلاس ہوگا جس میں افغانستان کی صورتِ حال زیرِ بحث آئے گی۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا میں مسلمان ممالک کی زیادہ موؐثر آواز نہیں ہے جب کہ چین سمیت روس کے حلیف ممالک نے ابھی تک روسی حملے کی مذمت نہیں کی۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 48 ویں اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ روس یوکرین تناؤ کے درمیان کئی سربراہان مملکت نے ماسکو کا دورہ کیا تھا اور ان کےبقول پاکستانی وزیرِ اعظم خان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے دوران اس مسئلے کو سفارتی طور پر حل کرنے پر زور دیا تھا۔
پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے توہینِ مذہب کے الزام میں کسی شخص پر تشدد کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اسلام اور مذہب کے نام کو تشدد اور قتل کے لیے استعمال کیا۔ یہ بہت شرمندگی کے واقعات ہیں جن کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ اس بارے میں قبلہ ایاز اور اسکالر خورشید ندیم کی گفتگو دیکھیے جلیل اختر کی رپورٹ میں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پاکستان کے مختلف شہروں میں توہینِ مذہب کے الزامات کے بعد مشتعل ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کو ہلاک کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔
نیڈ پرائس نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہر ملک کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین میں صدر پوٹن کے اقدامات پر تشویش کا اظہارکرے
ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے اور کسی بھی تنازع کے ترقی پزیر ممالک پر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حق میں ہے کہ تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری سے حل کرنا چاہیے
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات؛ وزارت داخلہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرت میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت
پنجاب کے شہر سیالکوٹ اور گجرات سے حاصل کردہ پانی کے نمونوں میں کسی قسم کی کوئی کثافت موجود نا ہونے کی وجہ ان شہروں کے پانی کو پینے کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر روس کا ایسے وقت دورہ کریں گے جب اسلام آباد اور ماسکو کے تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں