افغانستان پر گزشتہ برس طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ڈھائی لاکھ کے قریب مزید مہاجرین پاکستان آ چکے ہیں۔ ان پناہ گزینوں کو پاکستان میں کن مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے حل کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ جانیے اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان قیصر خان آفریدی کی جلیل اختر سے گفتگو میں۔
پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی طرف سے حال ہی میں مسلسل ایسے بیانات سامنے آئے جن میں انہوں نے سی پیک اتھارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ادارہ تین برسوں میں خاطر خواہ کام نہیں کر سکا۔
پاکستان میں رواں برس اپریل کے مہینے میں خیبر پختونخوا سے پولیو کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اب یہ تعداد 14 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایک بار پھر پولیو کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور پولیو پر قابو پانے کی حکمتِ عملی میں کہاں کمی رہی؟ جانیے انسدادِ پولیو مہم کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد آصف بیگ سے
پاکستان میں طب کی تعلیم کو ریگولیٹ کرنے والے قومی ادارے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے کہا ہے کہ پاکستان جنوری 2024 کی ڈیڈلائن سے پہلے تک ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) کے طے شدہ معیار پر پورا اترنے کے لیے درکار ضروری اقدامات مکمل کر لے گا۔
جنرل باجوہ نے آئی ایم ایف سے قرض کے جلد حصول کے لیے واشنگٹن سے مدد کی درخواست ایک ایسے وقت میں کی ہے جب پاکستانی زرِمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اور پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے ۔
بھارت کی طرف سے یہ بیان سی پیک کے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے حال ہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان اور چین نے سی پیک میں دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کو افغانستان تک وسعت دینے پر اتفا ق کیا ہے۔
وڈیو شیئرنگ کےمقبول سماجی پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی مبینہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے پاکستان سے اپ لوڈ کی گئی لگ بھگ ایک کروڑ 25 لاکھ ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ بیان عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک سات ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
امریکہ، پاکستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور امریکہ کے لیے پاکستان کی سالانہ برآمدات لگ بھگ چھ ارب ڈالر سے زیادہ ہے لیکن پاکستان کے کاروباری حلقوں کو توقع ہے کہ امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور کے دورے سے پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
پاکستان میں پری مون سون بارشوں سے بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور ،راولپنڈی، پشاور اور کئی دیگر علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بعض علاقوں میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے ابھی تک ان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں نہیں رہنا چاہتا۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے جلیل اختر سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کسی ملک کے گرے لسٹ سے نکلنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔ ان کی مزید گفتگو دیکھیے اس ویڈیو میں۔
محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آئند ہ 10 روز کے دوران وقفے وقفے سے مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں طے پانے والا سندھ طاس معاہد ہ دونوں ممالک کے درمیان دریائی پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اہم رہا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ موجودہ دور کےآب و ہوا کے تغریرات سے جنم لینے والی مشکلات اور مسائل کا حل تجویز نہیں کرتا۔
جہاں ایک جانب افغان طالبان کی وساطت سے جاری مذاکرات کے تازہ عمل میں پیش رفت کی توقع ظاہر کی جارہی ہے وہیں بعض مبصرین کی رائے میں ٹی ٹی پی کے لیے شدت پسندی کو چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت سماجی دھارے میں شامل ہونا آسان نہیں ہوگا۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بارپھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا اور کراچی یونیورسٹی میں چین کے شہریوں پرہونے والے مہلک حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کو دورۂ چین کی دعوت چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے دی تھی۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سمیت اعلٰی پاکستانی حکام بھی چین گئے ہیں۔
پاکستان نے حال ہی میں نئی دہلی میں ’منسٹر ٹریڈ‘ نامزد کیا ہے جس کے بعد تاجر برادری کے لیے یہ امید پیدا ہوگئی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان معطل تجارتی روابط بحال ہو سکتے ہیں۔ تاہم پاکستان کی وزارتِ تجارت نے وضاحت کی ہے کہ نئی دہلی کے ساتھ تجارت پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سیکیورٹی تجزیہ کار اکرام سہگل کہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے چین کے لیے یورپی روٹ میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں، اس لیے چین کے لیے سی پیک کے ذریعے یورپ تک ایک اہم متبادل روٹ موجود ہے اور وہ پاکستان، ایران اور ترکی کے ذریعے یورپ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
سعودی عرب کے طرف سے پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنے کی بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو بڑھتے ہوئے مالیاتی اور تجارتی خسارے کی وجہ سے سخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید لوڈ کریں