عہدیداروں کے مطابق بخت راج عرف اسد اللہ تحریک طالبان کو مالی وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی اور بونیر میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں انسانی جسم کو مفلوج کر دینے والا پولیو وائرس پر تاحال پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے یہ فائرنگ راولاکوٹ سیکٹر میں کی گئی۔
فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان ہی سے روانہ ہوئے تھے اور خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں چند دن قیام کے بعد دو ٹکڑیوں میں پشاور پہنچے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن صرف اُسی صورت میں ممکن ہے جب دہشت گردوں کی قیادت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور عمران خان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور اُن کے بقول پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل پر اُن کے اور عمران خان کے نظریات میں ہم آہنگی ہے۔
اس تربیتی کورس کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا، آبادی کی نقل مکانی اور ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے انتظامات کرنا بھی شامل ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کہا گیا کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں حال ہی میں یہ غلط تاثر دیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان انتہا پسندانہ رجحانات کے لیے بعض مدارس کی مالی معاونت کر رہا ہے۔
فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ میں چھان بین کے بعد یہ مقدمات فوج کو بھیجے گئے جس کے بعد قانونی عمل شروع ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں چوہدری نثار نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان شاید پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ موثر معاونت ہو رہی ہے
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعمیری رابطوں میں وسعت کی ایک مثال ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بھی جمعرات کو ایک تقریب کے بعد کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو اکٹھا ہونا پڑے گا اور اُن کے بقول اس مسئلے پر قابو پانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
یہ مذاکرات ’آئی ایم ایف‘ کی طرف سے پاکستان کو قرض کی ادائیگی کے سلسلے میں پچپن کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی ادائیگی سے متعلق ہوں گے۔
فوج کے بیان کے مطابق رعد کروز میزائل ’’اسٹیلتھ‘‘ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، یعنی وہ ریڈار کی پکڑ میں نہیں آتا اور انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے ساتھ انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کوششیں جاری رکھیں۔
سرکاری بیان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد سرچ آپریشن کیے گئے۔ اب تک سب سے زیادہ گرفتاریاں صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئیں جن کی تعداد 4949 ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون میں بہتری آئی ہے۔
درخواست گزار کی طرف سے قانون دان حامد خان نے دلائل دیئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمان ایسی کسی بھی ترمیم کی منظوری نہیں دے سکتی جو ملک کے آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہو۔
گزشتہ دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں پاکستانی فوج کے دو اعلیٰ کمانڈر افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
مزید لوڈ کریں