کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر مسلسل حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے احتجاج کیا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کراٹے کی کھلاڑی نرگس حمید نہ صرف بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں بلکہ اب اپنا یہ فن مزید لڑکیوں کو بھی منتقل کر رہی ہیں۔
پاکستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کوئٹہ میں آباد ہزارہ برادری کو درپیش مشکلات اور خطرات اور ان سے نبٹنے کی سفارشات پر مشتمل رپورٹ مرتب کی ہے۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں عطیات حق داروں کو دینے کے موضوع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف فن کاروں نے پینٹنگز کے ذریعے عطیات ضرورت مندوں تک پہنچانے کی اہمیت اجاگر کی۔
بلوچستان کا شیر جان اپنے بالوں اور دانتوں سے گاڑی کھینچنے کے علاوہ کئی طرح کے کرتب دکھاتا ہے۔
سیاحوں میں مشہور کوئٹہ کی معروف ہنہ جھیل بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک ہوگئی ہے جس سے جھیل میں موجود مچھلیاں اور دیگر آبی حیات بھی مر گئی ہیں۔
کوئٹہ میں جمعے کو آئی جی آفس کے نزدیک ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن، دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے راہگیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
گڈانی میں گزشتہ ماہ کے پہلے ہفتے ایک جہاز کی کٹنگ کے دوران دھماکے اور آتش زدگی کے باعث کم از کم 27مزدور ہلاک جب کہ 50سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
کوئٹہ سے قلات تک کے علاقے فالٹ لائن پر واقع ہیں جس پر انرجی لوڈ مسلسل بڑھنے سے تباہ کن زلزلے کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے 34 اضلاع میں سے صرف دو میں کاریز اصل صورت میں موجود ہیں جن میں ضلع پنجگور اور ضلع کیچ شامل ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ 15 سالوں کے دوران برفباری اور بارشوں میں شدید کمی آئی ہے جس سے مختلف علاقوں میں 10 سے 50 فیصد کاریز خشک ہوچکے ہیں
کارکن صحافیوں کی تنظیم بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں صوبے میں پرتشدد واقعات، ٹارگٹ کلنگ اور حادثاتی واقعات میں اب تک 43 صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔
ماہرین صحت کے مطابق کانگو وائرس ایسا جرثومہ ہے جو بھیڑ بکریوں، گائے، بھینسوں اور اونٹ کی جلد اور بالوں میں پایا جاتا ہے اگر یہ کیڑا انسان کو کاٹ لے تو کانگو کا وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔
سجاد گوہر کے مطابق عوامی مقامات پر دیوراوں پر اس طرح کے مثبت معاشرتی پیغامات کے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
جنوبی کوریا میں عالمی باکسنگ کونسل کے مقابلوں میں سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا اعزاز جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ یہ ٹائٹل پاکستان کے نام کرتے ہیں۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی عہدیدار حاجی عبدالرحمان بازئی نے وائس آف امریکہ کو بتاہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے دوران زمینداروں کو ایک محتاط اندازے کے مطابق اربوں روپے کے نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
کامران خان بلوچستان کے ضلع خضدار سے عید کے لیے بلوچی چپل خریدنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچوں کی اکثریت اس چپل کی پائیداری اور خوبصورتی کی وجہ سے اسے پہننا پسند کرتے ہیں۔
بلوچستان میں سماجی بہبود کے ادارے کے منتظم محمد حنیف رند کا کہنا ہے کہ معذور افراد کو ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ کی فراہمی کے لیے حکومتی سطح پر تمام اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اخبارات میں معذور افراد کے کوٹہ کا ذکر ضرور کریں۔
بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں اب بھی یہ مٹکے پینے کے پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
پاکستان کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے اور بلوچستان ملک کے اُن علاقوں میں شامل ہے جہاں صحافیوں پر کئی جان لیوا حملے ہو چکے ہیں۔
مزید لوڈ کریں