عمیر بن ریاض 2010 سے وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے منسلک ہیں اور اس وقت بطور آؤٹ پٹ ایڈیٹر پاکستان کام کر رہے ہیں۔
حکومت اور حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والی ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان یہ رابطے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب بعض اطلاعات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کا ابتدائی روڈ میپ تیار کرلیا گیاہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹاپے میں تیزی سے اضافے ہورہا ہے اور ملک کی لگ بھگ 15 سے 18 فی صد آبادی وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار ہے۔
جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ آئی جی پولیس محافظوں کے بغیر شہر کے چکرلگائیں تاکہ انہیں اصل حالات کا علم ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ڈر لگتا ہے تو آئی جی سندھ کا منصب چھوڑ دیں۔
ہر سال رفاہی تنظیموں اور امدادی اداروں کی جانب سے کھالیں چھینے جانے یا مخصوص علاقوں میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کی شکایات سننے میں آتی ہیں۔
شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران میں فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل کا عنصر بھی در آیا ہے جس نے شہر کی پہلے سے کشیدہ فضا اور نسلی و سیاسی تقسیم کو مزید گہرا کردیا ہے
'کراچی آرٹس کونسل' کی 'احمد پرویز گیلری' میں ہونے والی اس نمائش میں سندھ کے لگ بھگ 60 فن کاروں کی 100 تخلیقات پیش کی گئی ہیں۔
ویسٹ انڈین ٹیم کا 33 برس کے طویل وقفے کے بعد یہ پہلا عالمی ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1979ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔
خوش ممالک' کی فہرست میں بھارت کہیں پیچھے یعنی 32ویں، جب کہ سپر پاور امریکہ 105 ویں نمبر پر ہے۔
مجموعی طور پر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں گزشتہ دو روز کے دوران دودرجن سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں منگل کی شام ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس کے خلاف لڑائی کے دوران میں جلال الدین حقانی پاکستان اور امریکہ کے اہم اتحادی تھے جن کے جنگجووں کو مبینہ طور پر 'سی آئی اے' اور 'آئی ایس آئی' نے رقم، اسلحہ اور تربیت فراہم کی تھی
امتیاز شیخ نے بتایا کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا اور مشیران اپنے استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو روانہ کر رہے ہیں۔