پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن یا حکومت نہیں، آئین کے حق میں فیصلہ ہوا ہے اور یہ فیصلہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
"حکمراں جماعت اپنی اتحادی جماعتوں اور منحرف اراکین کو منانے میں ناکام رہی لہذا انہیں معلوم تھا کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کروائی تو وزیرِ اعظم عمران خان کو شکست ہو گی۔"
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں صدرِ پاکستان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اس لیے وہ نگراں وزیرِ اعظم کی تعیناتی کے لیے کسی بھی مشاورت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی۔ قومی اسمبلی میں یہ ووٹنگ کس طرح ہوگی؟ تفصیل بتا رہے ہیں علی فرقان۔
حزبِ اختلاف کا مؤقف تھا کہ اسپیکر فاتحہ خوانی کے بعد تحریکِ عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کروائیں تاہم اسپیکر نے ان کا مؤقف سنے بغیر ہی اجلاس ملتوی کر دیا۔
حکومت اور حزب اختلاف پارلیمنٹ کے اندر عددی اکثریت ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بڑے عوامی جلسوں کا انعقاد بھی کررہی ہے۔
نور عالم خان پاکستان تحریکِ انصاف کے ان منحرف اراکین میں سے ایک ہیں جو تحریکِ عدم اعتماد کے موقع پر اپوزیشن کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف ان پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگ رہے ہیں تو کوئی انہیں اپنی جماعت سے دھوکہ دہی کا مجرم ٹھہرا رہا ہے۔ ان الزامات پر نور عالم کیا کہتے ہیں اور وہ اپنے ہی وزیرِ اعظم کے خلاف کیوں ہو گئے ہیں؟ دیکھیے نور عالم کا انٹرویو وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ۔
دو روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں 57 رکن ممالک کے وفود شریک ہیں اور اس کانفرس کا عنوان 'اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری 'رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب، غیر سرکاری ادارے، پلڈاٹ کی جوائنٹ ڈائریکٹر آسیہ ریاض نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے ''قواعد بہت واضع ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کے پیش ہونے پر اسے فوراً اراکین کو مشتہر کرنا اور 14 دن کے اندر اجلاس بلانا طے ہے، جس کے پہلے دن ہی قرارداد عدم اعتماد پیش کی جانی ہے''
کشیدگی کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت کی حلیف جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل ہے ملک کے اعلیٰ ترین مفاد میں اعلان کردہ جلسوں کی فوراً منسوخ کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت سیاسی اقدامات کے ساتھ ساتھ تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بھی غور کر رہی ہے جس کے ذریعے اس تحریک کو رائے شماری کے بغیر ہی مسترد کیا جا سکے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بحیثیت وزیراعظم پہلی بار اپوزیشن کی جانب سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے اور تحریک عدم اعتماد کے آنے کے بعد سے حکومت پیچھلے قدموں پر دکھائی دیتی ہے۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور انصار الاسلام کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے دوران اپوزیشن کے اراکین اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سینیٹر کامران مرتضیٰ، آغا رفیع اللہ زخمی ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمن نے جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اندرونی اختلافات اور پارٹی رہنماؤں کی ناراضی کے سبب مشکلات کا شکار دکھائی دیتی ہے۔
پولینڈ کے سفیر نے یہ بیان ایسے موقع پر دیا ہے جب بدھ کو روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش ہونے والی قرارداد کے لیے ووٹنگ میں پاکستان نے حصہ نہیں لیا تھا۔
یوکرین بحران پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کشیدگی میں کمی، نئے سرے سے مذاکرات، پائیدار بات چیت اور مسلسل سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا
پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوا میں آلو اُگانے کا منفرد تجربہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان آلو کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ تفصیلات دیکھیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کو آزادی اظہار کو دبانے کی منظم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔
مذاکرات کے ایجنڈے میں پن بجلی کے منصوبے شامل ہیں جن میں پکل ڈل (1000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے لوئر کلنائی (48 میگاواٹ) اور لداخ میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے جانے والے دیگر منصوبے شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں