عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حاضر 100 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جس میں ملزمان پر بغاوت، دہشت گردی، اقدامِ قتل، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور سازش مجرمانہ کے الزامات شامل ہیں۔
حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ 30 نومبر کے بعد غیر رجسٹرڈ شدہ وی پی اینز کو بند کر دیا جائے گا۔ اگرچہ اس میں فی الحال توسیع کی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود بیشتر وی پی این بند ہو چکے ہیں اور انٹرنیٹ بار بار بند ہونے اور سوشل میڈیا سمیت مختلف ایپس کام نہیں کر رہی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ مطیع اللہ جان اور صحافی ثاقب بشیر کو بدھ کی رات مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اٹھایا تھا۔ وائس آف امریکہ نے ثاقب بشیر سے جاننے کی کوشش کی ہے کہ ان کے ساتھ کیا واقعات پیش آئے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے منسوخ ہونے کے بعد اسلام آباد میں اب صورتِ حال معمول پر آ رہی ہے۔ لیکن منگل کی رات ڈی چوک اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوا کیا؟ سینئر صحافی حامد میر سے کچھ سوالوں کے جواب جانتے ہیں۔
اسلام آباد کا ڈی چوک اب ایک بار پھر سیکیورٹی اہلکاروں کے کنٹرول میں ہے۔ رینجرز کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے بعد مظاہرین ڈی چوک سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ عاصم علی رانا اور سلمان قاضی ڈی چوک سے مزید اپ ڈیٹس بتا رہے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن اسلام آباد کے بلیو ایریا میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسلام آباد کی تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں مزید بتا رہے ہیں ہمارے نمائندے عاصم علی رانا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے اس بیان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست کے لیے دیگر ممالک سے تعلقات کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی بری صورتِ حال کے باوجود وفاقی حکومت کا فی الحال وہاں فوجی آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو خود بھی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے لیکن ان کا ردِّعمل فالج زدہ ہے۔
عمران خان کو یہ عدالتی ریلیف ایسے وقت میں ملا ہے جب انہوں نے آئندہ ہفتے 24 نومبر کو اجتجاج کی کال دے رکھی ہے جسے وہ 'فائنل کال' قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو آئی پی ایڈریس کے ذریعے بلاک کیا جا رہا ہے۔ اس وقت وی پی این بند ہونے کی شکایت انٹرنیٹ پر دستیاب مفت وی پی این کے لیے زیادہ ہیں جب کہ ادائیگی کے بعد حاصل ہونے والے وی پی این پر بند ہونے کی شکایات بہت کم ہیں۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل 2024 اور ہائی کورٹس کی ججز بڑھانے سے متعلق تینوں بل بھی پارلیمان سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ پہلے ہی تعاون کر رہا ہے اور اگر روس کے ساتھ پاکستان دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھاتا ہے تو اس سے فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
اسلام آباد پولیس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی روٹ 'توڑنے' کے الزام میں ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پیر کو دونوں کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
قانونی ماہرین چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےدور پر ملے جلے خیالات رکھتے ہیں۔ بطور جج اور پھر بطور چیف جسٹس ان کا تمام دور ہنگامہ خیز رہا۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بینکاری نظام بلا سو ہو سکتا ہے اور اس وقت بھی کچھ بینک یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اگر اسٹیٹ بینک اس میں اپنا کردار زیادہ ادا کرے تو آئندہ چند برسوں کے دوران اس نظام کو مکمل طور پر اسلامی نظام کے تحت لانا مشکل نہیں ہے۔
ماضی میں پاکستان کو امریکہ کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا اور اس بنا پر پاکستان روس سے فاصلہ رکھتا تھا۔ لیکن ماہرین کے مطابق اب اس مؤقف میں تبدیلی آ رہی ہے اور ایس سی او سمٹ میں بڑے روسی وفد کی آمد تعلقات میں وسعت کی نشانی ہے۔
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس کا اعلامیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اعلامیے میں کیا ہے؟ جانتے ہیں ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کی وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگو میں۔
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور ایس سی او کانفرنس اسی کا ثبوت ہے۔ وائس آف امریکہ کے عاصم علی رانا سے ممتاز زہرا کی گفتگو دیکھیے۔
سعودی وفد کی پاکستان آمد کے بعد اس حوالے سے مختلف اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر تک کے دو درجن سے زائد معاہدے ہو سکتے ہیں۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جج کون ہوتا ہے یہ کہنے والا کہ کوئی رکن منحرف ہوا ہے؟ پارٹی سربراہ کا اختیار ہے وہ کسی کو منحرف ہونے کا ڈیکلریشن دے یا نہ دے۔
مزید لوڈ کریں