یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اٹھارہویں ترمیم کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہو، اس سے پہلے بھی بعض مواقع پر یہ معاملہ سامنے آتا رہا ہے اور اس پر بحث جاری رہتی ہے۔
پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تعلیمی اداروں سے متعلق احکامات کے بعد ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام کو اسکول، کالجزاور جامعات کو ہفتے کو بند رکھنے کا حکم دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جیل میں قید کو 100 دِن ہو چکے ہیں۔ عمران خان کے خلاف جہاں مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ تو وہی الیکشن کمیشن آئندہ سال فروری میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر چکا ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزم محمد طاہر نے پستول سے عمیر علی کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عمیر علی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پنجاب کے نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر کے مطابق کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی۔
ماضی میں صدر عارف علوی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کرانے اور تعلقات بحال کرانے کی متعدد کوششیں کر چکے ہیں، جو تمام بے سود ثابت ہوئی تھیں۔
نواز شریف بدھ کو لندن سے سعودی عرب پہنچے جہاں وہ کچھ روز قیام کے بعد دبئی جائیں گے پھر 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
ماہرین سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو اُن کی جماعت کے لوگوں کی جانب سے یہ پیٖغام دیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ کی صورت میں اُنہیں اور اُن کی جماعت کو نقصان ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں ان دنوں بیرون ملک بالخصوص عرب ممالک میں جا کر بھیک مانگنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
پاکستان میں نو مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کسی مقدمے میں نامزد نہیں تھی لیکن اس کا نام کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں ڈال دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں گرفتار 63 میں سے 59 خواتین کو ضمانت مل چکی ہے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے تناظر میں وطن واپسی اور عوام کو نئی اُمید دینا نواز شریف کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔
عمران ریاض خان چار ماہ کی گمشدگی کے بعد پیر کی صبح اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ عمران ریاض کے اہلِ خانہ نے وائس آف امریکہ کو کیا بتایا اور وہ کیسے گھر پہنچے؟ اس بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں لاہور سے ضیاء الرحمان۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں دو مذہبی جماعتوں سے وابستہ افراد نے احمدیوں کی تاریخی عبادت گاہ کے میناروں کو منہدم کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ کو 29 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
پاکستان کی احمدی برادری ضلع شیخوپورہ کی مقامی آبادی کی جانب سے اِس اقدام کو مثبت قرار دیتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اِس سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔
نواز شریف کے حامی حلقے یہ اُمید کر رہے ہیں کہ اُں کی وطن واپسی سے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا جب کہ اُں کے ناقدین کہتے ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے اعلان پر لاہور کے شہری کیا کہتے ہیں؟ جانیے ضیاء الرحمٰن کی ویڈیو میں۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حال ہی میں ملک کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں کیا ہوا اور اس پر تجزیہ کار کیا کہہ رہے ہیں؟ جانتے ہیں ضیاء الرحمٰن کی اس ویڈیو میں۔
ملاقات میں شامل لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کہتے ہیں کہ یہ ملاقات کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں آرمی چیف نے تاجروں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی معیشت سے متعلق اُن سے تجاویز طلب کیں۔
لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا ہے۔ آج عدالت میں کیا ہوا اور پرویز الٰہی کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ بتا رہے ہیں ضیاء الرحمٰن۔
دریائے ستلج میں آنے والی طغیانی نے پاکستانی پنجاب کے اضلاع اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور سمیت دیگر علاقوں کے دیہات کو نقصان پہنچایا ہے۔
مزید لوڈ کریں