کسان تنظیموں کا مؤقف ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مسائل پر توجہ نہ دی تو وہ آئندہ سال کم رقبے پر گندم کاشت کریں گے۔
پاکستان میں رواں برس گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود کسان پریشان ہیں۔ اضافی پیداوار کے بعد بھی ہر سال ملک میں گندم کا بحران کیوں جنم لیتا ہے اور کسان کی پریشانی کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ بتا رہے ہیں ضیاءالرحمٰن اپنی رپورٹ میں۔
مقدمے کے مطابق توہینِ مذہب کرنے والے شخص کی اطلاع ملزم کے بھائی نے بذریعہ فون پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر دی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس میں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ گئی ہے۔ لیکن اس رپورٹ کے بعد بھی معاملے کی پیچیدگی برقرار ہے۔
عامر تانبا پر حملے کا مقدمہ اُن کے بھائی جنید سرفراز کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق فائرنگ کے وقت عامر سرفراز گھر کے اوپر والے پورشن میں تھے۔
پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں اور ایک فوجی اہلکار کے اہلِ خانہ کے خلاف الگ الگ مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
آرمی چیف کی جانب سے نو مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے ملزمان کی سزا میں رعایت کو بعض ماہرین جذبہ خیر سگالی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے بقول وہ فوجی عدالتوں کو ہی غیر آئینی سمجھتے ہیں۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور کی ایک عدالت نے مسلمان خاتون کو قرآن کے اوراق جلانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ خاتون کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مذکورہ فوجی اہلکار 11 نومبر 1988 کو سیاچن کے محاذ پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اُن کی والدہ بھی سن 2000 میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مبینہ بھارتی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔
مبصرین کے مطابق پاکستان میں 'ہائبرڈ نظامِ حکومت ہے جہاں اسٹیبلشمنٹ کا بھی کردار ہے۔ لہذٰا کابینہ کے لیے ناموں پر غور و فکر ہوتا ہے۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے توہینِ مذہب کے مبینہ الزام پر ایک شخص کو سزائے موت جب کہ جرم میں شریک دوسرے ملزم کو کم عمر ہونے کے باعث دو بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہتی ہیں کہ عمران خان جیل میں نہ پریشان ہیں اور نہ ہی انہیں کسی بات کا کوئی پچھتاوا ہے۔ علیمہ خان کے بقول جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا، عمران خان ان سے بات نہیں کریں گے۔ صرف یہ بات ہوگی کہ لوگوں کا مینڈیٹ واپس کریں۔ علیمہ خان کا انٹرویو دیکھیے۔
قتل کا واقعه پیر کو ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور کے گاؤں چک 84 ایف میں پیش آیا۔ تھانہ صدر حاصل پور میں درج واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق مارے جانے والے شخص کا نام طاہر اقبال ہے۔
مقدمے میں تشدد پر اکسانے، امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنے اور خاتون کی جان کو خطرہ میں ڈالنے والی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اچھرہ کے علاقہ میں دوپہر کو ایک خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ہوٹل پہنچی تو اُس کے لباس پر عربی حروف تہجی میں کچھ لکھا تھا۔ جس پر لوگ نے سخت ناپاندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسمبلی کے اجلاس کا وقت صبح 10 بجے رکھا گیا تھا مگر ارکانِ اسمبلی نو بجے سے ہی اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ نو منتخب اراکین کے چہروں پر خوشی تھی اور وہ خوب تیاری کے ساتھ ایوان پہنچے۔
پاکستان میں انتخابات میں قومی اسمبلی کی 12 جنرل نشستوں پر خواتین بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ اِن میں سب سے زیادہ تحریکِ انصاف کی حمایت کامیاب ہونے والی پانچ آزاد امیدوار ہیں۔ اس کے بعد مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کی چار خواتین امیدوار ایوان میں پہنچی ہیں۔
حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قائدین کی آپس میں ملاقات ہوئی ہے۔
مزید لوڈ کریں