پاکستان میں نو مئی کے واقعات کے بعد ایک پاکستانی امریکی خاتون صبوحی انعام کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی بیٹی صبا نیلسن کہتی ہیں کہ والدہ پر الزامات ابھی تک واضح نہیں ہیں لیکن انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ان کی بیٹی کی صبا شاہ خان سے گفتگو دیکھیے۔
بھارت کی کانرگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو وسیع البنیاد بنانے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بھارت کو چین کے مقابلے میں ایک متبادل پیداواری ملک بنانے کے بارے میں بات چیت کرنی چاہیے۔
سینٹر باب میننڈز نےایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال بے حد تشویش ناک ہے۔ ایک اور چیز جس پر مجھے تشویش ہے وہ ہے لوگوں کو، جن میں سے کئی ایک دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی امریکی ہیں، اطلاعات کے مطابق انہیں باضابطہ الزامات کے بغیر حراست میں رکھا جارہا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری پر جہاں ملک کے اندر احتجاج ، پرتشدد مظاہروں اور گھیراؤ جلاؤ کا سلسلہ جاری ہے وہاں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اس واقعہ پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی نژاد امریکی سیاست دان ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کی انتخابی سیاست میں تو سرگرم رہے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وہ امریکہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔
آصف محمود کی عمران خان کے لیے امریکہ میں جاری کوششوں کو دیکھتے ہوئے گمان ہوتا ہے کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کر سابق وزیرِ اعظم کے لیے کوئی مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن بہت کم پاکستانی ان کی شخصیت کے بارے میں جانتے ہیں۔
ان رابطوں میں تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان میں حکمراں اتحاد، پاکستان تحریکِ انصاف پر یہ الزام عائد کر رہا ہے کہ امریکہ کو اپنی حکومت گرانے کا ذمے دار سمجھنے والے عمران خان اب امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
وائس آف امریکہ کی صبا شاہ خان سے بات کرتے ہوئے کانگریس مین بریڈ شیرمین نے بتایا کہ فون کال کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔
پولیو کا نیا کیس ریاست نیو یارک کی انتہائی قدامت پسند یہودی آبادی میں سامنے آیا ہے، جہاں عام طور پر ویکسین لگوانے سے گریز کیا جاتاہے ۔
پہلے کہا جارہا تھا کہ ویکسینزموسم خزاں اور موسم سرما تک بازار میں آئیں گی۔ لیکن امریکہ بھرمیں اومیکرون کی نئی قسم یا ویرینٹ انتہائی متعدی اور شدید علامات لیے ہوئے ہے۔
ڈاکٹر سعد عمر جو ممتعدی بیماریوں کے ماہر ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسوقت گو کہ امریکہ اور یورپ میں منکی پوکس کے ذیادہ کیسز نظر آرہے ہیں لیکن اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ان ممالک میں ٹیسٹنگ زیادہ ہے ۔ اورپاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی اپنے یہاں ٹیسٹنگ بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
وائس آف امریکہ کے واشنگٹن اسٹوڈیوز سے صبا شاہ خان نے دہلی میں موجود اسد الدین اویسی سے شہریت میں ترمیم کے اس متنازع قانون کے حوالے سے ان کی رائے لی۔
فروری 2018 میں اس وقت کے ولی عہد شہزادہ عبدالعزیز نے شہزادی ریما کو سعودی خواتین کو اولمپکس میں نمائندگی کیلئے تیار کرنے اور ایک اسپورٹس اکانومی (معیشت) کی بنیاد رکھنے ذمہ داری سونپی تھی۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی سربراہ نے کہا ہے کہ ادارے کے قوائد و ضوابط کے مطابق، اِس کا صدر دفتر دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے۔