سمیع اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر آفریدی کی وکالت شروع کی تھی لیکن انھیں شروع ہی سے دباؤ کا سامنا رہا۔
ایک روز قبل ہی شمالی وزیرستان میں ایک اہم قبائلی رہنما کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا تھا۔
قبائلی ذرائع کے مطابق شکتوئی کے علاقے میں یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کو سڑک میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔
حکمت اللہ عرف مطیع علاقے میں طالبان کا ایک سرگرم رکن تھا اور پولیس کو تین دیگر اہم مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
فوج کے قافلے پر یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب دو روز قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 40 روز سے جاری 'فائر بندی' میں توسیع نا کرنے کا اعلان کیا تھا
خیبر ایجنسی کے عہدیداروں کے مطابق پہلا حملہ جمرود میں سرقمر جب کہ دوسرا حملہ علی مسجد نامی علاقے میں کیا گیا۔
مقامی قبائلی عمائدین کی مداخلت اور مذاکرات سے 90 سے زائد مغویوں کو رہا کر دیا گیا لیکن اب بھی ایک درجن سے زائد افراد شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کے ایک گروپ نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
شدت پسندوں کے ان گروپوں کے درمیان یہ جھڑپیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب طالبان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 10 اپریل تک فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے تعاون سے ان اضلاع میں 27 اپریل تک ہر اتوار کو مہم چلائی جائے گی۔
مانسہرہ کے نواحی علاقے خاکی میں چھ بچے کچرے کے ایک ڈھیر سے ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا
تاہم جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں اس بار ہونے والے انتخابات کے لیے چھپائی کا کام ماضی کی نسبت کم تعداد میں پشاور کے حصے میں آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فہمیدہ یاسمین پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر سے پیدل نکلی ہی تھیں۔
اس خوش آئند پیش رفت کے ساتھ ساتھ ایک تشویشناک امر یہ بھی ہے کہ رواں برس پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد تین درجن تک پہنچ چکی ہے جن میں اکثریت کا تعلق قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ہے۔
پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی ساتھ ڈیوٹی کی انجام دہی کے بعد دونوں اہلکار واپس جا رہے تھے کہ اُنھیں گنڈی عمر خیل نامی گاؤں میں نشانہ بنایا گیا۔
شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں ان تین روز مہم کے دوران انسداد پولیو کی مہم سلامتی کے خدشات کے باعث نہیں چلائی جائے گی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق عصمت اللہ شاہین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگاہ منڈی گاؤں میں اپنے گھر سے گاڑی میں نکلے تھے کہ کچھ فاصلے پر نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔
افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے کی دورافتادہ وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں دیسی بم بنانے والی ایک فیکٹری کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
اتوار کی صبح بڈنی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر دیسی ساختہ بم سے نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
شکیل آفریدی کے وکلا کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو قانون کے مطابق اپنی صفائی پیش کرنے کا حق دیا جائے اور ان کے خلاف مقدمے کی از سر نو سماعت بھی کی جائے۔
مزید لوڈ کریں