خیبر پختونخوا کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلعے کرم میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو گئے ہیں۔ فریقین کے درمیان جدید خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد کے نشانہ بننے کی اطلاعات ہیں۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سات دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔
احتجاجی پولیس اہلکاروں نے فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے چھ روز کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر مقررہ ڈیڈ لائن تک آرمی علاقے سے نہ نکلی تو پولیس اہلکار دوبارہ احتجاج شروع کر دیں گے۔
پیر کو جنوبی وزیرستان میں وانا بازار کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ موجود پولیو رضاکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں راہ گیر بھی شامل ہیں۔
جمعے کو علی الصبح ہونے والا یہ حملہ لگ بھگ پانچ گھنٹے تک جاری رہا جسے حکام کے مطابق پسپا کر کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پشاور میں ٹھیکیدار کو حراست میں لینے کے دوران مزاحمت پر لوگوں نے ایک سی ٹی ڈی اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ٹھیکیدار پیر محمد خان نے پشاور کے تھانہ ٹاؤن میں اپنے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
ڈی آئی خان سے اغوا ہونے والے پاکستان کی فوج کے لیفٹننٹ کرنل، ان کے اسسٹنٹ کمشنر بھائی اور خاندان کے دیگر افراد قبائلی جرگے کی کوشش سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے بازیاب ہو گئے ہیں۔
میران شاہ میں مبینہ عسکریت پسندوں نے نامعلوم سمت سے کینٹ کے علاقے میں راکٹ داغا جو وہاں قائم ہیلی پیڈ پر جا لگا۔ حکام نے راکٹ حملے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
باوثوق ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اغواکار جن کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گنڈاپور گروپ سے ہے اپنے 20 ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد امیر خان گنڈا پور، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسر آصف امیر خان گنڈا پور اور نادرا کے ملازم فہد امیر خان گنڈا پور والد کی وفات کے سلسلے میں تحصیل کولاچی آئے تھے۔
شکیل خان نے از خود پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران اس مالیاتی اسکینڈل کے بارے میں بتایا تھا۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ کمیونی کیشن اینڈ ورکس شکیل خان کی برطرفی پر ان کے قریبی ساتھی اور بعض پارٹی رہنماؤں نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
حکام کے مطابق ونگ ہیڈکوارٹر کو دہشت گردوں نے چاروں طرف سے نشانہ بنایا اور اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔ عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹوں سے زیادہ دیر تک جاری رہا۔
مقامی سوال انتظامی عہدے داروں کے مطابق چیک پوسٹ کو عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی ضلعے کرم میں چھ روز کی کشیدگی اور متحارب قبائلیوں میں مسلح جھڑپوں کے بعد منگل کو مجموعی طور پر صورتِ حال پُر امن ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ، عسکری قیادت، پولیس اور قبائلی عمائدین کی کوششوں کی وجہ سے گاؤں بوشہرہ میں لڑائی بند ہو گئی ہے۔
کرم میں جاری جھڑپوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں سرکاری طور پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم کرم مقامی ذرائع کے مطابق پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 112 کے لگ بھگ زخمی ہو چکے ہیں
اسلام آباد میں ایک حملے میں زخمی ہونے والے پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے رہنما گیلا من وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ گیلا من وزیر کا شمار پی ٹی ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔
حملے میں ہلاک ہونے والے سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کے آبائی قصبے ناوگئی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بدھ کی شام دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں