کھانا پکانے کا یہ پہلا تجربہ تھا اور میں خواہ مخواہ اپنے میزبانوں کو اپنی مہارت کا یقین بھی دلا چکا تھا۔ سو میں نے پاکستان میں گوشت کا اِسٹو پکانے کا جو مشاہدہ کیا تھا، اسے ہی بروئے کار لانے کی ٹھانی۔
افٖغانستان کے وزیر صحت فیروز الدین فیروز نے انتباہ کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کے پھیلاو کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افغان ہلاک ہوسکتے ہیں۔ افغان حکام نے احتیاط کے طور پر ہرات، فرح، اور نمروز کے صوبوں میں، جو ایران کے ساتھ واقع ہیں، لاک ڈاون کر دیا ہے۔
بیماریوں پر کنٹرول کےامریکی مرکز کے مطابق ایک عام امریکی 76برس تک کی عمر پاتا ہے، جبکہ امریکہ میں عورتوں کی اوسط عمر 81 سال تک پائی جاتی ہے۔
پاکستان میں ریڈیو پاکستان کا سینٹرل نیوز روم جب راولپنڈی منتقل ہوا، تو سلطان غازی مرحوم اس کے اوّلین نشر کاروں میں تھے اور عرصے تک قومی خبریں پڑھتے رہے
ٹریفک سگنل پر جب بتیاں لال ہوتی ہین تو بہت سارے سائیکل سواروں کی بھیڑ سی جمع ہو جاتی ہے۔ لیکن، نظم و ضبط قابل تعریف ہی نہیں یقیناً قابلِ تقلید ہے۔
پاکستانی اور بھارتی ریستورانوں سے ہٹ کر یہاں سموسوں، جلیبیوں اور چاٹ وغیرہ کے ساتھ ساتھ، دیسی مشروبات کے کھوکھے بھی موجود ہیں اور مخصوص طرز کی پان کی دکانیں تو عام ہیں
جنوب ایشیا کے لوگ جو کسی اور ملک سے لندن کا سفر کرتے ہیں، اُن میں بھی بیشتر ساؤتھ آل ضرور جاتے ہیں، تاکہ لندن جیسے جدید شہر میں اپنے ہی دیس کی روایات کو پردیس میں دیکھ سکیں، یہاں تک کہ میکڈونالڈ کے ریستوراں میں بھی میں نے بالی ووڈ کی موسیقی سنی، جو ایک خوشگوار حیرت تھی
سفیر طارق ضمیر نے بتایا کہ سوئیڈن میں پاکستانی نژاد افراد کی تعداد تقریباً 15 ہزار ہے اور وہ اپنے ملک کی قومی روایات اور ثقافت کی ترجمانی کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ آبائی وطن کے ساتھ ساتھ اپنے اپنائے ہوئے ملک سے بھی یکساں پیار کرتے ہیں اور اِس ملک کے اصلی دھارے میں شامل ہیں۔
جناب اسلم اظہر پاکستان ٹیلی وژن کے بانیوں میں شمار کیے جاتے تھے اور جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا تاریخی آغاز ہوا تو وہ ہراول دستے میں شامل تھے
پاکستان نے چند دن پہلے ہی یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ کم طاقت والے ایسے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جِن سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں کام لیا جاسکے۔۔۔ اِس بات کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف کی امریکہ آمد سے چند دن پہلے ہی کیا گیا
روس اِس جنگ میں حالیہ دِنوں میں شریک ہوگیا ہے اور اُس کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے، جبکہ دوسرے ملکوں کا کہنا ہے کہ روس اسد مخالف گروپوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جن میں شہریوں کا بھی جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ’داعش، القاعدہ اور طالبان ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں‘۔ اُنھوں نے انکشاف کیا کہ داعش کا نظریاتی طور پر کراچی کے تعلیمی اداروں میں بھی وجود پایا جاتا ہے، جس کا عکس، بقول اُن کے، ’سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے میں آیا ہے‘
مختلف ادوار میں غم روزگار سے نمٹتے ہوئے، نزاکت صاحب نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ہٹ کر انسان دوستی، ہمدردی اور رفاقت کے جو رشتے نبھائے ہیں اُنھیں اُن کے دوست احباب اور دیرینہ ساتھی ہمیشہ یاد رکھیں گے
اُنھوں نے 1985ء کے اوائل میں اردو سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اِس دوران، اُنھوں نے ’انٹرنیشنل ریڈیو براڈکاسٹر‘ کی حیثیت میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھے اور عالمی واقعات کا مشاہدہ کیا اور اُن کے بارے میں تجزئے اور رپورٹیں سننے والوں تک پہنچاتے رہے
پانچ افراد کے خلاف جن پر 11ستمبر کے حملوں میں تقریباً 3000لوگوں کی ہلاکت کے سلسلے میں الزامات عائد کئے گئے ہیں، انصاف کا عمل سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے
’وائس آف امریکہ‘ کی ’بنگلہ سروس‘ سے ایک انٹرویو میں، اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 50 پولنگ اسٹیشنوں پر سرے سے ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔ اُن کا مؤقف تھا کہ وہ اِسے الیکشن نہیں کہیں گی۔ اِس سے لوگوں کے چناؤ کی عکاسی نہیں ہوتی
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی میں اسلام پسندوں کی تحریک نے فوجی مداخلت پر جو ردِ عمل ظاہر کیا تھا وہ مصر کے لیے ایک گرانقدر مثال ہوسکتی ہے
A tribute to Muhammad Rafi: Special VOA Program based on his rare interview and his own selection of songs