اس اہم پیش رفت کا اعلان بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کیا۔
پاکستان میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں اور مذہبی شخصیات نے امریکہ میں صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعہ کے بارے میں امریکہ سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں۔
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ’داعش‘ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اگر ملک میں کسی بھی جگہ اس گروہ کی موجودگی کا علم ہوا تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرانی اور نایاب کاروں کا تیسرا سالانہ میلہ منعقد ہوا جس میں گزشتہ سالوں کی نسبت نہ صرف گاڑیوں کی تعداد زیادہ تھی بلکہ شائقین کی تعداد بھی قابل ذکر رہی۔
پاکستان ’نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام‘ کے سربراہ ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ لگ بھگ 80 ہزار ایسے افراد ہیں، جو ممکنہ طور پر ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے کے باوجود اپنی بیماری سے متعلق لاعلم ہیں اور اُن کے بقول یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں پر مشتمل مقامی حکومت کے انتخاب کے لیے پیر کو ووٹ ڈالے گئے جن کے لیے چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔
پاکستان کی وفاقی وزارت برائے ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری عارف احمد خان نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ عالمی حدت کا باعث بننے والی ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
ایک غیر سرکاری تنظیم ’عورت فاؤنڈیشن‘ اور خواتین اراکین اسمبلی کاکس کے زیر انتظام تقریب میں کہا گیا کہ پاکستان میں خواتین کے تحفظ کے لیے قائم ’قومی کمیشن برائے وقار نسواں‘ اور دیگر اداروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عورتوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے رویوں میں تبدیلی کے لیے کوششیں تیز کیا جانا ضروری ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے اور ملک کی سیکورٹی فورسز ’داعش‘ کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
اسلام آباد میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے پریس کلب کے باہر اکٹھے ہو کر پیرس میں ہلاک ہونے والوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شمعیں جلائیں۔
پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔ سردار ایاز صادق اور حزب مخالف کی جماعت تحریک انصاف کے شفقت محمود اس منصب کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔
مریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان میں مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا کہ اس پروگرام سے 27 ہزار کاشت کاروں کو کھیتی باڑی کے جدید طریقوں سے روشناس کروایا گیا اور اس سے زرعی برآمدات میں تین کروڑ چالیس لاکھ کا اضافہ ہوا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ طالبان کے درمیان اختلافات اُن کا اندرونی معاملہ ہے، لیکن اگر افغانستان چاہے تو پاکستان مصالحت کے عمل میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اب تک زلزلے سے جو تباہی ہوئی اُس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں۔
پاکستان میں پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرق میں واقع علاقے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 196 کلومیٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔ زلزلہ 2 بج کر 9 منٹ پر آیا اور ایک منٹ سے زائد عرصہ تک جاری رہا۔
پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو نویں محرم کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس نویں محرم کو برآمد ہوتا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظات کیے گئے تھے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی تھی۔
پاکستان کے قانون سازوں اور تجزیہ کاروں نے افغانستان میں امریکی افواج کو 2016ء کے بعد بھی تعینات رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق معلومات کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ یہ گروہ ملک میں موجود نہیں ہے۔
سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سرحد کی نگرانی کے معاملے پر افغانستان سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور جب بھی پاکستانی سرزمین پر کوئی سرگرمی ہوتی ہے تو اس سے افغان حکام کو بھی آگاہ کر دیا جاتا ہے۔
مزید لوڈ کریں