پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو دس سال مکمل ہو گئے۔ اس زلزلے میں 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ 28 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔
سپریم کورٹ کے وکیل راجہ شفقت عباسی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ممتاز قادری اس فیصلے کے خلاف 30 روز میں عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ اُنھیں قانونی طور صدر مملکت سے رحم کی اپیل کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔
پاکستان میں جمعہ کے روز عید الاضحیٰ منائی گئی۔ قربانی کے جانوروں کی لگائی گئی منڈیوں میں عید کے روز گہما گہمی تو پہلے جیسی نہیں تھی لیکن خریدو فروخت کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ عید الاضحیٰ تین روز تک جاری رہتی ہے اور ان تین دنوں کے دوران جانور ذبح کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور کے مضافات میں شدت پسندوں نے فضائیہ کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جسے ناکام بناتے ہوئے تمام 13 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
افغان پناہ گزین بچوں خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کے لیے زندگی وقف کرنے والی ایک افغان خاتون عاقلہ آصفی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا ’نینسن رفیوجی‘ ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لائحہ عمل سے متعلق اسلام آباد میں بدھ کو ایک کانفرنس سے خطاب میں افغان سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ دشمن کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اُن کے بقول ’’دشمن‘‘ ہمارا انتظار نہیں کر رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے منگل کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اُن کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن "ضرب عضب" اور یہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کے لیے اب تک تقریباً ایک ارب نوے کروڑ ڈالر خرچ کر چکا ہے جو تمام اس نے اپنے وسائل سے پورے کیے ہیں۔
بلیغ الرحمٰن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں منشیات کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے ہی راستے دیگر ممالک میں اسمگل کیا جاتا ہے جس میں اچھی خاصی مقدار پاکستان میں استعمال ہو جاتی ہے۔
تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی سماجی کارکن اور چلڈرن گلوبل نیٹ ورک پاکستان کی بانی ڈائریکٹر مہناز عزیز وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ سوزن رائس نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سماجی کارکنوں کی خدمات کو بہت سراہا۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے ڈھانچے کو منتشر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں انسداد پولیو سیل کی سربراہ عائشہ رضا فاروق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں حالیہ مہینوں میں خاصی کامیابی ملی ہے۔ اُنھوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان بھی جلد اس وائرس پر قابو پا لے گا۔
پاکستان میں ملکی تاریخ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے پشاور آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے والدین نے جمعہ کو اسلام آباد میں ایک ریلی نکالی جس کا مقصد اپنے ان کے بقول پاکستان کے یوم آزادی میں اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اپنے چند مطالبات کی طرف توجہ مبذول کروانا تھا۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو بھارت میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستانی پارلیمان میں عددی اعتبار سے چوتھی بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ’ایم کیو ایم‘ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علاوہ سندھ اسمبلی میں بھی اپنے استعفے جمع کروا دیے ہیں۔
پاکستان میں قانون سازوں کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ اسلام آباد اور کابل کی حکومت موجودہ تناؤ کی کیفیت کو کم کر کے قریبی تعاون کو فروغ دیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر ’آئی الیون‘ میں وفاقی دارالحکومت کی سب سے بڑی کچی آبادی کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ اس کچی بستی میں آباد افراد اب مشکلات کا شکار ہیں۔
بلوچستان میں برسر اقتدار جماعت ’نیشنل پارٹی‘ کے سینیئر رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت مخلتف سطحوں پر عسکریت پسندوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ اُن کے بقول صوبائی حکومت کو امن کی ان کوششوں میں فوج اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔
اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو وزارت خارجہ طلب کر کے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اُن سے شدید احتجاج کیا گیا۔
پاکستان نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں