وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے۔ ’’میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ (مسئلہ) کشمیر کو ایجنڈے میں شامل کیے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، یہ ہمارا واضح موقف ہے۔‘‘
حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش ونکوانی کہتے ہیں کہ پاکستان میں ملالہ جیسی سوچ رکھنے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔ یہ دن ایک ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب گزشتہ ہفتے ناروے میں تعلیم برائے ترقی پر ہونے والی کانفرنس کے بعد منتظمین نے اپنی رپورٹ ہفتہ کو جاری کی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بارے میں پاکستانی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کشیدگی کے حالات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ اہم ہے لیکن اس سے بہت زیادہ اُمید رکھنا درست نہیں ہو گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات میں دوطرفہ اُمور پر بات چیت کریں گے۔ انھوں نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ یہ ملاقات تعلقات میں بہتری کا سبب بنے گی۔
پاکستان کے قانون سازوں نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں رواں سال جولائی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو ذہنی طور پر معذور افراد کی مہارتوں اور کارناموں کو اجاگر کرنے کے لیے دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ ان مقابلوں میں پاکستان سے بھی 85 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔
وزیر مملکت برائے امور داخلہ بلیغ الرحمن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی سیاسی حکومت اور مسلح افواج کا پختہ عزم ہے کہ جب تک پورا علاقہ صاف نہیں کر دیا جاتا یہ آپریشن جاری رہے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ہم اس طرح کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کے الزمات ماضی میں بھی ’آئی ایس آئی‘ اور اس کے عہدیداروں پر لگتے رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کا خیر خواہ ہے۔۔۔۔ ہم ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔
بین الاقوامی فلاحی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کا اسلام آباد میں دفتر کھول دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے رواں ہفتے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس تنظیم پر یہ الزام نہیں تھا کہ وہ ’’ملک دشمن ہے۔‘‘
صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آپریشن ’ضرب عضب‘ میں ملنے والی کامیابیوں سے اُن کے بقول عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ’’آپریشن (ضرب عضب) اپنے آخری مرحلے میں جا چکا ہے، شمالی وزیرستان میں اکا دکا جگہوں پر مزاحمت کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی ’این جی او‘ کو ملک کے مفادات، ثقافت اور اقدار کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بھارتی وزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کو اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اور دیگر منصوبوں کے ثمرات تو برسوں بعد سامنے آئیں گے جب کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تیزی سے گھٹتے ہوئے قدرتی وسائل کا غیر پائیدار استعمال ماحولیاتی بگاڑ کی اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے زمین پر بسنے والے تمام جانداروں کی بقا کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کی معاشی ترقی کے لیے شدید خطرے کا باعث بن رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب میں رچرڈ اسٹینگل اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے امریکہ۔ پاکستان تزویراتی مذاکرات کے تحت تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کا افتتاح کیا۔
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس صورتحال کو ایک تشویشناک امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لگ بھگ دو کروڑ 39 لاکھ افراد سگریٹ اور تمباکو استعمال کرتے ہیں اور اس بنا پر مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہ خاور ممتاز نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم نا رکھا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اُمور داخلہ کے چیئرمین رحمٰن ملک نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ جمعرات کو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر افغان حکومت سے ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس دورے کو ملک میں کھیلوں کے لیے نیک شگون قرار دیا۔
پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی قانون اس معاہدے کو دہشت گردی کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں