وفاقی دارالحکومت میں لوگوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے حملے کا مقصد ملک میں بدامنی کو مزید ہوا دینا ہے۔
پرویز خٹک نے اپنے مطالبات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صوبہ سب سے زیادہ اور سستی پن بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے عوام کو طویل لوڈشیڈنگ کی تکلیف برداشت کرنی پڑی رہی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں بتایا کہ اُنھوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ملک کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے گورنر بنیں گے۔
اظہار فن کے اچھوتے انداز پر مبنی نمائش کا اہتمام وفاقی دارالحکومت میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں آرٹ کے دلداہ اور بڑی تعداد میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو میں سلمان کاسی نے کہا کہ وہ سفر کے دوران جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کے نوجوانوں تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
فن کوئی بھی ہو پذیرائی اور سرپرستی کے بغیر اس کا پنپنا مشکل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رقص و موسیقی سمیت دیگر فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کو ان کا جائز مقام دے کر معاشرے میں عدم برداشت کو ختم کرنے میں مدد لی جائے۔
پاکستان میں قومی صحت کی وزیرِ مملکت سائرہ افصل تارڑ نے وائس آف امریکہ کو بتایا قیمتی ویکسین کے ضیاع کے بعد اُن کی وزارت دوا کو محفوظ کرنے کا ایک نیا طریقہ کار متعارف کروا رہی ہے جو بہت منظم ہو گا۔
امریکی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کیے گئے اس دوسرے سالانہ موسیقی میلے میں نہ صرف پورے ملک سے بلکہ امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک سے بھی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان میں مقیم ایغور برادری کا کہنا ہے کہ صدر شی جنپنگ کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی راہداری سمیت طے پانے والے دیگر منصوبے پاکستان کے لیے تو اچھے ہیں لیکن شاید یہ اُن کے آبائی علاقے کے لیے فائدہ مند ثابت نا ہوں۔
چین کے صدر ژی جنپنگ 20 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جس میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ متققہ قرار داد کی منظوری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اہم اُمور پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات کے لیے امریکہ سے عسکری سازوسامان کے حصول کے لیے رابطہ کیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ سازوسامان دہشت گردی کے خلاف جاری پاکستان کی کارروائیوں میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بتایا کہ سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان سے زمینی فوج کے علاوہ فضائی اور بحری مدد کے حصول کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔
یمن میں لڑائی کے باعث محصور ہو جانے والے پاکستانیوں میں سے 176 کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے جمعہ کو وطن واپس پہنچا دیا گیا۔ وطن آنے والے افراد نے اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی میں شدت کے بعد اُنھیں یوں لگ رہا تھا کہ وہ شاید پاکستان واپس نا پہنچ پائیں۔
پاکستان میں حزب مخالف اور حکومت کی اتحادی جماعتوں نے کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں کیے جانے والے آپریشن میں پاکستان کو شامل ہونے کی بجائے مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے کردار ادا کرنا چاہیئے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت یا اُس کی سرحدی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان ہر حالت میں اس کا تحفظ کرے گا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ’’ہاں میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ سعودی عرب نے اس بارے میں پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔"
پاکستان میں قانون سازوں نے امریکہ کی طرف سے افغانستان میں 2015ء کے اختتام تک وہاں اپنے 9,800 فوجی رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مشاہد حسین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے یہ فیصلہ اہم ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر سات سال کے بعد منعقد کی جانے والی مسلح افواج کی مرکزی پریڈ سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ "اسی (دہشت گردی)" کے ناسور کے خلاف ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سربکف ہیں۔
آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جب کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ پاکستان میں شائقین جنہیں بڑی بے تابی سے اس میچ کا انتظار تھا، وہ اپنی ٹیم کی شکست پر بڑے مایوس نظر آئے۔
مزید لوڈ کریں