افغان ولسی جرگہ کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن و مصالحت کے حوالے سے خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینیئر عہدیدار شکیل شیخ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں پی ایس ایل کو ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا۔
وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں افغان سفیر حضرت عمر زاخیلوال کا کہنا تھا کہ داعش کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان ایک ہی صفحے پر ہیں کیوں کہ یہ خطرہ کسی ایک ملک تک محدود نہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں پارلیمان کی عمارت کو بجلی کی فراہمی کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد منگل کو اس کا افتتاح کیا۔
پاکستانی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے دو سینیئر اراکین اویس لغاری اور شاہ محمود قریشی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں مصالحت کے عمل میں پاکستان کا کردار ایک سہولت کار کا ہے۔
لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید کا کہنا تھا کہ مادری زبانوں کے بارے میں سوچ یہی ہے کہ یہ آگے بڑھنے کے لیے بے معنی ہیں جو کہ ایک غلط سوچ ہے۔
رخسانہ کہتی ہیں کہ ’’اس وقت ہم نشانے پر ہیں۔۔۔ ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ صبح سے شام ہم کن جگہوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں (گھر والے) دن میں دس دس مرتبہ فون کرتے ہیں اور (پوچھتے) ہیں۔‘‘
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ "(معاہدے) کے تحت اس سال اور آئندہ برس (ایل این جی سے لدے) تین بحری جہاز ہر مہینے پاکستان آئیں گے"
وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور امین الحسنات نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ صدر براک اوباما کا امریکہ کی ایک مسجد کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل اقدام ہے اور یہ مسلمانوں میں ایک اچھا تاثر ابھارنے میں معاون ہو گا۔
پاکستان میں مختلف جماعتوں کے قانون سازوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے میں ابھی وقت لگے گا اور اُن کے بقول جب عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں کمی آئے تو ہمیں چین سے نہیں بیٹھنا چاہیئے۔
پاکستان میں انسداد پولیو سیل کی سربراہ عائشہ رضا فاروق نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سال 2015 میں ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی اور گزشتہ سال صرف لگ بھگ 51 بچے پولیو سے متاثر ہوئے جب کہ 2014 میں یہ تعداد 306 تھی۔
ملک کی قیادت نے پاکستان سمیت خطے اور عالمی امن کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے مصمم ارادے کا اعادہ کیا ہے۔
سال 2015ء میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بھی تعلقات میں بہتری کے لیے اہم رہے۔ سال کے اوائل میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان آئے جب کہ سال کے اواخر میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور اُن کے بعد فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن کے دورے کیے۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سلیم شہزاد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ایسے تہوار لوگوں کو بھائی چارے اور پیار و محبت کا پیغام دیتے ہیں اور اس ضمن میں تمام لوگوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنی پوری کاوشیں بروئے کار لانی چاہیئں۔
وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ’ٹی سے اے راگھوان‘ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ باضابطہ طور پر اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کے آغاز کے بعد مختلف معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان بڑی تیزی سے پیش رفت ہو گی۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ ہمایوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ زیادہ تر بچے خود ہی وقت کے ساتھ صدمے سے نکل آتے ہیں مگر جن بچوں کو گھر میں مدد کی ضرورت ہو ان میں بچوں کے والدین کا آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔
اس ایک سال کی ملکی تاریخ میں خاص اہمیت رہی، اسکول پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف قومی سطح پر اتفاق رائے دیکھا گیا اور ملک کے طول عرض میں عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
سعودی عرب نے انسداد دہشت گردی کی جنگ کے لیے 34 ملکوں پر مشتمل نیا اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستانی قانون سازوں نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے اتحاد کے قیام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات سب کی خواہش تھی۔
پاکستانی قانون سازوں نے بھی مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اعتماد سازی کا عمل بھی شروع ہوگا جو آگے چل کر دیگر باہمی تنازعات کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید لوڈ کریں