پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اُمور خارجہ کے چیئرمین اویس لغاری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور اُسی کی بنیاد پر ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد کو بحال کیا گیا۔
پاناما پیپرز نامی دستاویزات میں پاکستان سے متعلق مواد کی تحقیقات کرنے والے پاکستانی صحافی عمر چیمہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ دستاویزات کی چھان بین سے معلوم ہوا کہ پاکستان کی 200 شخصیات کی بیرون ملک ’آف شور کمپنیاں‘ ہیں۔ عمر چیمہ کی محمد اشتیاق سے گفتگو
وفاقی وزارت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ایک اعلیٰ عہدیدار محمد رفیق طاہر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ تعلیم سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کی یہ مہم 30 اپریل تک جاری رہے گی۔
شہر اقتدار میں احتجاج اور دھرنے کوئی نئی بات نہیں لیکن حالیہ برسوں میں ایسے دھرنے کہ جن کی وجہ سے نہ صرف عام شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں بلکہ کار سرکار بھی خلل کا شکار رہتے ہیں، کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
جس مقام پر یہ دھرنا جاری ہے، وہ علاقہ اسلام آباد کے مرکزی اقتصادی علاقے بلیو ایریا کے ایک سرے پر واقع ہے اور اسی وجہ سے عام شہریوں کے علاوہ مقامی تاجر بھی اس صورت حال سے خاصے پریشان ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی عمارت سے کچھ فاصلے پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔
اسلام آباد میں ممتاز قادری کی سزائے موت پر حکومت مخالف مظاہرین کی طرف سے نذر آتش کیا گیا کنٹینر۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے جو بھی کوشش کی جائے گی پاکستان اُسے خوش آئند سمجھتا ہے۔
پاکستان میں بدھ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر انتہائی سخت سکیورٹی میں مسلح افواج کی مرکزی پریڈ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں اندرون ملک تیار کیے گئے ٹینکوں اور میزائلوں کے علاوہ مقامی ساخت کے ڈرون طیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔
حالیہ مہینوں میں پاکستان کے متعدد شہروں میں دیوار مہربانی کے عنوان سے ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا جہاں بہت سے لوگ لباس اور ایسی ہی اشیا ضروری عطیہ کرتے ہیں اور ضرورت مند اپنے حاجت کے مطابق یہ سامان یہاں سے لے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں چند نوجوان طلبا نے مل کر ایسا ہی ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ صدیق الفاروق نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مقدس پانی امرت جل کی برآمد کے لیے انتظات کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے مختلف علاقو ں میں آباد سکھ اسے حاصل کر سکیں۔
واشنگٹن میں قائم ایک ’تھنک ٹینک‘ اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو امریکہ آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ وہاں اپنے قیام کے دوران ناصرف مختلف اُمور پر اپنا موقف پیش کر سکیں بلکہ امریکہ و دنیا کے بارے میں جان بھی سکیں۔
پاکستان میں چین کے سفیر سن ویدونگ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے لیے امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ اُنھوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں پاکستان اہم اور کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ’’ایگزٹ کنٹرول لسٹ‘‘ سے نکالنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے بعد اب وہ ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق، خاص طور پر حقوق نسواں کے لیے آواز بلند کرنے والی سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ عورتوں کو اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں آگے آنا چاہیئے۔
پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ’نانگا پربت‘ کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں تین کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے سر کیا جن میں پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے علاوہ اٹلی کے سمون مورو اور اسپین کے ایلکس ٹکسیکون شامل ہیں۔
پاکستان کا شمار دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں ہوتا ہے اور حالیہ سالوں میں اس کے بہت نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔یہ بات محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین الامذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے کہا ہے کہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پاکستان کا دورے کرنے کے باضابطہ دعوت رواں ہفتے دی جائے گی۔
پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ پولیس اہلکار ممتاز قادری کی پھانسی پر عملدآمد کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ فیض آباد کے مقام پر اسلام آباد کے مرکزی روڈ پر ممتاز قادری کے حامیوں نے احتجاج کر کے شاہراہ کو بند کر دیا۔
ڈاکٹر سید محمد انور پیشے کے اعتبار سے تو وکیل ہیں لیکن تحریر، خطاطی اور مصوری کے فن میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ اپنے اس شوق کو ایک منفرد انداز میں ایک مقصدیت کے ساتھ انھوں نے "سام روپ رچنا" کے نام سے کتابی شکل دی جو کہ ہندی اور اردو رسم الخط کے امتزاج پر مشتمل ہے۔
مزید لوڈ کریں