بھارتی جموٕں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ آج رات سے ٹیلی فون کے نظام کی بحالی کا عمل شروع ہو جائے گا اور اختتام ہفتہ زیادہ تر ٹیلی فون کام کرنا شروع کر دیں گے۔
نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر میں لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے خلاف بھارت میں بھی احتجاج ہو رہا ہے۔ بدھ کو نئی دہلی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان کے علاوہ طلبہ، سماجی کارکنوں اور نئی دہلی میں مقیم کشمریوں نے شرکت کی۔
بھارتی اعلیٰ عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھارتی کشمیر کے علاقے سے ایک ایسے میزائل کے ٹکڑے ملے ہیں جنہیں صرف ایف سولہ سے ہی فائر کیا جا سکتا ہے۔
خبررساں ادارے رائیٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرنے کہا ہے کہ بھارت مشرقی دریاؤں کا رخ موڑ کر اس کا پانی جموں اور کشمیر اور پنجاب کے عوام کو فراہم کرے گا۔
عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سفارتی کوششوں کے تناظر میں بھارت میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ محمد بن سلمان پاکستان کو کوئی سخت پیغام دیں گے۔ لیکن ایسا نہ ہونے سے بعض شدت پسند حلقوں کو مایوسی ہوئی۔
پانچ ججوں پر مشتمل بنچ میں سابری مالہ مندر میں خواتین کے داخلے سے پابندی ہٹانے کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھانے والی اکلوتی خاتون جج اندو ملہوترا کا کہنا تھا کہ یہ پابندی مذہبی روایات کا حصہ ہے، جسے ختم کرنا ٹھیک نہیں۔