ماہرین ماحولیات کے مطابق، ہوا کے معیار کی مانیٹرنگ سے زیادہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے حل نکالنے چاہئیں۔ ادھر، کراچی کے عابد عُمر نے 'پاکستان ایئر کوالٹی انیشیٹیو' کے نام سے ایسا ادارہ شروع کیا ہے جس میں یہ مہم چلائی گئی ہے کہ تمام لوگ اپنے طور پر فضائی آلودگی ختم کریں
انڈیکس کے مطابق پاکستان میں 2007 سے2010 کے درمیان آنے والے طوفان اور سیلاب زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کرنے کی وجہ بنے ہیں۔
پنجاب کے ضلع قصور میں رانا ٹاؤن کا 12 سالہ حمزہ تین جون، غوثیہ آباد کا آٹھ سالہ سُلیمان آٹھ اگست، 10 سالہ علی حسنین 17 اگست اور نو سالہ فیضان 16 ستمبر کو غائب ہوئے تھے۔ فیضان کی لاش ایک روز بعد ہی مل گئی تھی جس کے بعد گُمشدہ بچوں کی گُتھی سُلجھنے لگی۔
چونیاں کے علاقے غوثیہ آباد کی عذرا بی بی وہ دُکھیاری ماں ہے، جس نے 8 اگست کی شام پانچ بجے اپنے بیٹے سُلیمان کو آخری بار دیکھا تھا، جب وہ گلی میں کھیلنے گیا اور پھر کبھی واپس نہ آیا۔
لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ہر سال جامن کے درخت 10 سے 12 لاکھ روپے میں نیلام کرتی ہے۔
چار ماہ قبل ادارے کی انتظامیہ کو امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد ثمر ملک کا رشتہ موصول ہوا اور انھیں آمنہ سے ملوایا گیا، لڑکی اور لڑکے کی رضا مندی سے رشتہ طے پایا اور اب دونوں کا نکاح ہو چکا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ دوسرے ایسے حکمران تھے جنھوں نے خطے میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا۔
حالیہ موسم کی سختی جھیلنے والے اگر یاداشت پر تھوڑا زور ڈالیں تو سردیوں کے آغاز میں ماحولیاتی تبدیلی کی ایسی ہی شکایات وہ اسموگ سیزن میں بھی کر چکے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی موجودہ آبادی گیارہ کروڑ ہے اور یہاں آبادی 2.13 فیصد کے تناسب سے آگے بڑھ رہی ہے۔
گیلپ کی جاری کردہ حالیہ عالمی جذبات 2019ء کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق پاکستانی برہمی یا غصے میں رہنے والے ملُکوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔
سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے قریب چپراڑ گاؤں میں شاہد ہی کوئی گھر یا عمارت ایسی ہو گی جس پر مارٹر گولوں کے نشان نہ ہوں۔ رات کے سناٹوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں آئے دن کا معمول ہیں۔ یہ آج کل کی بات نہیں، عشروں کا قصہ ہے۔ لیکن زندگی کی سرگرمیاں بھی بلا خوف و خطر جاری ہیں۔
ناروال سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے ممبر رامیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ یہ گردوارہ بین المذہبی ہم آہنگی کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
پیر کے روز ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاهور میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح 438 تک پہنچ گئی اور فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی پیچھے چھوڑ گئی۔
عدالت میں شہباز شریف کے نیب پر الزامات، میڈیکل چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ فیملی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ نیب کا جوابی الزام، شہباز جواب نہیں دیتے الٹا سوال کرتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبا کیا اب بھی انتظامیہ اور طلبہ تنظیم کا حصہ نہ بننے والے طالب علموں پر بھاری ہے؟؟ بیوی کے ساتھ بیٹھے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بُہت سے صارفین ایک بار پھر طلبہ تنظیم کے خلاف یک زبان ہو گئے۔
عالمگیری دروازے سے شاہی قلعے میں داخل ہوتے ہوئے دائیں جانب کی یہ تاریخی عمارتیں سیاحوں کے لئے عرصہ دراز سے ممنوعہ علاقہ چلی آ رہی ہیں۔ خستہ حال مثمم دروازے کی مرمت، بارود خانے اور رائل کچن کے اردگرد جنگلی گھاس کی صفائی کے بعد ان جگہوں کو سیاحوں کے لئے کھولنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔