گرمی کی شدت نے غریبوں کے روزمرہ معمولات کو دشوار بنا دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے ایک سینئر عہدے دار بظل الرشید کہتے ہیں کہ ، "ہم نے 1971 میں بنگلہ دیش بننے کے بعد سے گرمی کی اتنی طویل لہر کبھی نہیں دیکھی۔"
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے، "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر مصر کی رضامندی کے بارے میں عمانی سلطان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔"
یہ مقابلہ کیلیفورنیا کے ووڈ سائیڈ ہائی اسکول میں میٹا کے سلیکون ویلی ہیڈ کوارٹر کے قریب منعقد ہواتھا، زکربرگ نے فیس بک اور انسٹاگرام پر لکھا، "اپنے پہلے جیو-جِتسو ٹورنامنٹ میں حصہ لے کرگوریلا جیو-جِتسو ٹیم کے لیے کچھ تمغے جیتےہیں۔"
جنوبی افریقہ کے رہائشی جان ہیوم نے گینڈوں کو بچانے کے لیے اپنی تمام دولت اور 30 سال خرچ کر دیے۔ اب ہیوم کی عمر 81 برس ہو چکی ہے اور ان کی تمام جمع پونجی ختم ہو چکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلوس پر ایک چھاپے میں 10 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ 80 سے زائد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے
امریکی فوج اور انٹیلی جینس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا فضا میں اکثر نظر آنے والے یہ نامعلوم اجسام امریکہ کے لیے کوئی خطرہ بن سکتے ہیں؟
طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے بتایا کہ دو حکومتی محکموں، وزارتِ امن اور وزارتِ پارلیمانی اُمور کو تحلیل کیا گیا ہے۔
بائی پارٹیزن پالیسی سینٹر نے پچھلے ہفتے انتباہ کیا تھا کہ ملک دسمبر 21 سے جنوری 28 کی تاریخ کے دوران نادہندہ ہو سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی سیکرٹری جینٹ ییلین نے بدھ کے روز کی ڈیڈلائین دی تھی۔
مختلف ممالک کے گروپ نے اپنے مذمتی بیان میں باور کرایا ہے کہ مبینہ اقدامات انساںی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں اور طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے متضاد ہیں۔
تیس سالہ ژہو کا بیٹا ہاؤیانگ 'مینکس سینڈروم' میں مبتلا ہے۔ یہ ایک جیناتی بیماری ہے جس میں انسانی جسم میں موجود کوپر کی مقدار متاثر ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ کوپر دماغ کی نشونما کے لیے بہت اہم تصور کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل 2014 میں ایک قابلِ استعمال ایپل ون کمپیوٹر نو لاکھ امریکی ڈالرز میں 'بونمز' نامی نیلام کرنے والی کمپنی کی جانب سے نیلام کیا گیا تھا۔
ہنگ ڈُنک یوک نے اسکوئڈ گیم دس برس قبل لکھی گئی تھی لیکن سرمایہ لگانے والوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ان سے کہا کہ یہ بہت ہی غیر حقیقی، مضحکہ خیز اور عجیب کہانی ہے۔
البانیہ کے فن کار اپنے اسٹوڈیو میں آنے والے صارفین کا فن پارہ بنانے سے قبل ان سے بات چیت کرتے ہیں جس کے بعد وہ ان کی اس گفتگو میں سے موضوع اخذ کر کے اسے کافی کی مدد سے کینوس پر ڈھال دیتے ہیں۔
سن 1996 سے 2001 کے دوران افغانستان میں طالبان کے دورِ اقتدار میں خواتین کو برقعہ پہننے کا پابند کیا گیا تھا جب کہ بیوٹی سیلون پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
"منگل سوتر کسی خاتون کے شادی شدہ ہونے کی نشانی ہوتا ہے۔ آپ کو رونا آ جائے گا جب کوئی خاتون اپنا منگل سوتر گلے سے اتار کر آپ کو تھماتی ہے اور اس کے بدلے پیسوں کا تقاضا کرتی ہے۔ یہ بدترین منظر ہوتا ہے۔"
گوگل کے مطابق "تمام تر لوگوں کی باآسانی رسائی کے لیے ہم نئے ٹول متعارف کرا رہے ہیں جس کے ذریعے چہرے کے تاثرات کی مدد سے رابطہ کرنا اور فون کا استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔"
نیوزی لینڈ اور جرمن محققین کی ٹیم نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ گائے کی 'پوٹی ٹریننگ' کا خیال ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا تھا لیکن ایسا کرنے سے ماحول کو دیرپا فائدہ ہو سکتا ہے۔
اردن کے دارالحکومت عمان کی کمپنی 'عطان ڈنکی ملک سوپ' گدھی کے دودھ اور 100 فی صد قدرتی اجزا سے صابن تیار کرتی ہے۔
خالد شیخ محمد کیوبا میں امریکہ کے نیول بیس پر بنائی گئی جیل ‘گوانتانامو بے‘ میں 15 سال گزارنے کے بعد 2019 میں پہلی مرتبہ ملٹری ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
ٹوئٹر نے 'سوپر فالوز' فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مواد تخلیق کرنے والے صارفین اپنے خصوصی مواد تک رسائی کے لیے سبسکرائبرز سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں