ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین نے وی او اے سے ای میل کے ذریعے اپنے تبصرے میں کہا، "نئی جنگ اس بات کی ایک المناک یاد دہانی ہے کہ نئے کوریڈور کو "بنانا کتنا مشکل ہو گا۔" جنگ نےتکلیف دہ طور پر یہ واضح کیا ہے کہ حالات اب بھی دشوار گزار ہیں۔
بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں خواتین کو ،روزگار کاایک نیا ذریعہ مل گیا ہے ،وہ صنوبر کے درختوں سے گرنے والے پتوں کو جھاڑ کرانکی باریک ٹہنیوں کو صاف کر کے اکٹھا کر لیتی ہیں اور انہیں دستکاری کے نمونوں میں ڈھال کربیچتی ہیں ،جس سے انہیں معقول آمدنی مل جاتی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارت کے لیے ادائیگی دوسری کرنسیوں کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ بھارتی روپے میں بھی کی جا سکتی ہے۔
چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تعمیر کئے گئے پراجیکٹس کا مقصد سری لنکا کی معیشت کو فروغ دینا تھا۔ لیکن اب جب اسے اپنے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہےانہیں سفید ہاتھی پراجیکٹس سمجھا جارہا ہے جو اس کے قرض میں اضافہ کر رہے ہیں کیوں کہ وہ بلند شرح سود پر بڑے قرضوں کے ساتھ تعمیر ہوئے تھے۔
بھارت میں تائیوان کی الیکٹرونک کمپنی 'فوکس کون' اور مقامی کمپنی 'ویدانتا' کی جانب سے ساڑھے 19 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے، جو ریاست گجرات میں چپس کی تیاری کے لیے پیداواری پلانٹس لگائیں گی۔
ماہرین کے مطابق بھارت کو چین اور پاکستان کے ساتھ دو متنازعہ سرحدوں کی فوج کے ذریعے نگرانی کرنے کا چیلنج ایسے وقت میں درپیش ہے جب افغانستان میں طالبان کے آنے سے بھی نئی دہلی کو سلامتی کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ہمالیہ پہاڑوں کے نیچے 9 کلو میٹر طول سرنگ سے لداخ تک فاصلہ 46 میٹر کم ہو گیا، دہلی فوجی نفری اور ساز و سامان تیزی سے لداخ پہنچا سکے گا جہاں بھارت اور چین کی فوجیں صف آرا ہیں۔
کاملا ہیرس کے 79 سالہ ماموں گوپالن بالاچندرن نئی دہلی میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ورثے اور خاندانی روایات نے امریکی سیاست میں کاملا کے مقام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ممبئی میں کیے گئے سروے سے یہ پتا چلا ہے کہ شہر کے متمول حصے کی نسبت جہاں 16 فی صد آبادی رہتی ہے، تین غریب آبادیوں میں 57 فی صد افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور ان کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
بھارت ایک طویل عرصے سے پاکستان پر یہ الزام لگاتا آ رہا ہے کہ وہ کشمیر میں علیحدگی پسندی کی شورش پیدا کرنے کے لیے عسکریت پسندوں کو تربیت دیتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے۔ اسلام آباد یہ الزام کو مسترد کرتا ہے۔