بھارت کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز حوالگی کے لیے ایک سفارتی خط موصول ہونے کی تصدیق کی، لیکن یہ بھی کہا کہ اس وقت اس معاملے پر کہنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
’’اگرچہ کسی کو بھی یہ توقع نہیں کرنی چاہئیےکہ سیاسی تعلقات میں کوئی ڈرامائی تبدیلی آئے گی، اقتصادی تعلقات شاید پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے ترقی کریں گے اور شاید بھارت اپنی منڈیاں کھولنے ، یا کچھ سیکٹرز کھولنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ لبرل ہوگا ، تجزیہ کار‘‘
ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر برکس ممالک نے امریکی ڈالر کی جگہ اپنی کرنسی تیار کی تو ان کی مصنوعات پر 100 فیصد محصول عائد کیا جائے گا۔
تجزیہ کار مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ الزامات کا کسی فرم یا میڈیا آؤٹ لیٹس سے سامنےآنا ایک علیہدہ چیز ہے۔لیکن بقول انکے" یہ امریکی حکومت کی جانب سے ایک طویل اور تفصیلی فرد جرم کے سامنے آنے کا معاملہ ہے۔ یہ اپنی شدت کے لحاظ سے ایک مکمل طور پر دوسرا معاملہ ہے۔"
مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلی نے منگل کے روز ،اپارجیتا وومن اینڈ چائلڈ بل کی متفقہ طور پر منظوری دی جس کے تحت عصمت دری کے مرتکب افراد کے لیے وفاقی قانون کے تحت فی الحال مقرر کردہ دس سال تک کی قید کو بڑھا کر یا تو عمر قید یا سزائے موت میں تبدیل کر دیا گیاہے ۔
سلیوان کے دورے کا بنیادی مقصد، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ گزشتہ سال جنوری میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سیمی کنڈکٹرز، 5G وائرلیس نیٹ ورکس اور مصنوعی ذہانت سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے لانچ کیے گئے ایک تاریخی اقدام پر بات چیت تھا ۔
ایک ایسے ملک میں جہاں ہر پارلیمانی حلقے میں تقریباً 20 لاکھ ووٹر ہیں، وہاں مصنوعی ذہانت سے ایسے کردار تخلیق کیے ہیں جو ووٹروں کو ان کا نام لے کر مخاطب کرتے ہیں اور انہیں ذاتی نوعیت کے پیغامات پہنچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بوٹس ہیں جو سیاسی رہنماؤں کی آواز میں ووٹروں کو ان کے ٹیلی فون پر کال کرتے ہیں۔
بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی جلسوں میں وزیرِ اعظم مودی کئی بار نفرت آمیز بیانات دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود کئی نوجوان ووٹرز کا خیال ہے کہ مودی ان کی اولین ترجیح ہیں۔
سیاسی تجزیہ کار اور مصنفہ نیرجا چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی ہندوؤں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ بی جے پی نے سماجی بہبود کے بہت سے پروگرام متعارف کرائے ہیں، جس سے لوگوں کے ہاتھوں میں سرمایہ آیا ہے۔ لوگ اسے مودی گارنٹی کہتے ہیں۔
بھارت کے عام انتخابات میں خواتین کا ووٹ کتنا اہم ہے؟ سیاسی جماعتیں خواتین کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہیں اور خود خواتین سیاست میں کتنی دلچسپی لے رہی ہیں؟ جانیے ہریانہ سے انجنا پسریچا کی رپورٹ میں۔
بھارت میں خواتین میں اپنے ووٹوں کی اہمیت کے شعور نے انہیں ایک موثر ووٹر بلاک بنا دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اب سیاسی پارٹیاں ان کے ووٹ جیتنے کی کوشش میں انہیں متعدد ترغیبات دے رہی ہیں۔
مارچ کے دوران اپنے درجنوں روڈ شوز میں، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے کاروباری ٹائیکونوں کو فائدہ ہوا، نہ کہ پس ماندہ عوام کو۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی پارٹی بے روزگاری جیسے مسائل حل کرے گی خاص طور پر پڑھے لکھے نوجوانوں میں۔
مودی کے دورے پر بیجنگ کی جانب سے سفارتی سطح پر احتجاج کے ایک روز بعد بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ چین کے اعتراضات "اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔"
پانچ سال پہلے تک بھارت کے وسیع دیہی علاقوں کے دو کروڑ گھرانوں میں سے ہر چھ میں سے صرف ایک کواپنے گھرمیں ایک نلکا میسر تھا ۔ لیکن اب حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہر چار دیہی گھروں میں سے لگ بھگ تین کو ان کے گھروں میں ایک نلکا فراہم کیا گیا ہے ۔
بھارت بنگلہ دیش کی عوامی لیگ اور شیخ حسینہ کو جنوبی ایشیا میں اپنا قریبی اتحادی سمجھتا ہے کیوں کہ نئی دہلی کے اپنے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین سے سرحدی امور پر مسلسل تنازع چل رہا ہے۔
جے شنکر نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے بدھ کو ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک نے تجارت میں "ترقی" کی ہے جو اب 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
لیلا دیوی اور ان کے دیور ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو اس سال بھارت کے ہمالیائی خطے میں غیر معمولی قدرتی آفات کےایک سلسلے سے متاثر ہوئے تھے ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے بھارت کے واحد مسلم اقلیتی علاقے میں لگ تھلگ ہونےکااحساس مزید بڑھے گا۔
مالدیپ کے سابق صدر ابراہیم محمد صالح کی سابقہ انتظامیہ کے دوران مالے کے ساتھ نئی دہلی کے تعلقات میں نمایاں طور پر پیش رفت ہوئی ۔ سابق انتظامیہ نے ’’انڈیا فرسٹ‘‘کی پالیسی پر عمل کیا جبکہ نئے صدر موئزو نے ’’انڈیا آؤٹ‘‘ مؤقف اپناتے ہوئے اپنی انتخابی مہم چلائی
مزید لوڈ کریں