رچرڈ باؤ چر کا کہنا تھا کہ اگر آپ افغانستان میں جاری کوششوں میں بھارت کو زیادہ گہرائی کے ساتھ شامل کرتے ہیں تو اس سے فوری طور پر پاکستان اور چند دیگر ممالک کے لیے مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں۔
قطر میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی ہوائی اڈہ ہے، جہاں سے داعش مخالف ساری کاروائیاں ہوتی ہیں۔ یہاں، لگ بھگ 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، اور امریکی فوج کی سینٹرل کمان کا ’فارورڈ آپریشنل ہیڈکوارٹر‘ بھی یہیں قائم ہے
سن 1999 سے ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں کے وزرائے خارجہ اپنے محکمے کی جانب سے ماہِ رمضان کے دوران افطار ڈنز یا پھر ماہ صیام ختم ہونے کے بعد عید الفطر کے موقع پر ضیافت کا اہتمام کرتے رہے ہیں
ہوسکتا ہے کہ آپ کویہ معلوم ہی نہ ہو کہ آپکو ذیابیطس, یعنی شوگر کا مرض لاحق ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں دو کروڑ نوے لاکھ افراد کو یہ مرض لاحق ہے، اور اِن میں سے اسی لاکھ مریضوں میں اس کی تشخیص ہی نہیں ہوئی
ڈاکٹر مارون نے کہا ہے کہ ’’اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ پاکستانی طالبان کے دونوں ہمسایہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات رہے ہیں تو پھر بہت سی چیزیں تبدیل ہو جائیں گی‘‘
افغانستان کی صورتحال آئیندہ کیا رُخ اختیار کرے گی، رابن رافیل کے بقول، پاکستان اس بارے میں ’’بے یقینی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے ماضی کی طرح، پاکستان کی افغان پالیسی میں بے یقینی اور نقصان سے بچنے کی کیفیت پائی جاتی ہے‘‘
دورے پر آئے ہوئے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کے وفد کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں انسانی اسمگلنگ پر بنائے گئے قوانین کے مطالعے کیلئے آئے ہیں، تاکہ پاکستان میں بھی اس طرز کے جرائم کے خلاف مؤثر قانون سازی کی جا سکے
پاکستان کے لیے امریکی امداد میں مجوزہ کٹوتی پر تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، بعض سمجھتے ہیں کہ اس سے فوجی امداد متاثر ہو گی جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ معاشی ترقی کے شعبوں کے لیے امداد کم ہو سکتی ہے۔
ولیم مائلم نے کہا ہے کہ ’’پاکستان نے قبائلی علاقوں میں جہادی تنظیموں کی کمر تو توڑ دی ہے۔ لیکن، اُن جہادی تنظیموں کی نہیں، جنہیں وہ ’پراکسی‘ کے طور پر استعمال کرتا ہے‘‘
ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر، مارٹن اومیلے نے کہا ہے کہ امریکہ میں آباد پاکستانی، خاص طور پر، پاکستانی ڈاکٹر امریکی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں
پاپائی نظام کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رومن کیتھولک کلیسا کی تاریخ میں تقریباً 10 پوپ صاحبان نے اپنے منصب سے استعفی دیا تھا۔ پوپ بینیڈکٹ سے پہلے، پوپ گریگوری آخری پوپ تھے جو 600 سال پہلےمستعفی ہوئے تھے