پاکستانی صدر نے سفیر کیمرون منٹر کی سفارتی خوبیوں کو سراہتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے صدر آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات میں سفارتی ذمہ داریوں میں تعاون پر اُن کا اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ایوان صدر سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے امریکی سفیر کی سفارتی خوبیوں کو سراہتے ہوئے پاک امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ شروع کرنے، اورمشکل حالات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے ان کو کوششوں کی تعریف کی۔
’’صدر نے سبکدوش ہونے والے(امریکی) سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔‘‘