رچرڈ میکسم کے آباو اجداد اٹھارہویں صدی سے وائلن بنانے کا کام کر ر ہے ہیں
واشنگٹن —
امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں ایک تیس سالہ نوجوان رچرڈ میکسم اپنے خاندان کی روایت قائم رکھتے ہوئے وائلن بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
رچرڈ کے آباوٴ اجداد نے تقریبا ایک صدی قبل وائلن بنانا شروع کیے۔
انہیں وائلن بنانے کے زیادہ تر آلات اپنے دادا سے ملے۔
وہ کہتے ہیں کہ انہیں وائلن بنانا بہت پسند ہے، اور اس سلسلے میں اُن کے دادا ہی اُن کے لیے معشل راہ بنے۔
اُنھوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے دادا کی شاپ پر جایا کرتے تھے، تو اُنھیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ ایسا ہی کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
رچرڈ کے پردادا نے وائلن بنانے کا کام اٹھارہویں صدی میں پینسلوینیا میں شروع کیا۔ ان کی اگلی دونوں نسلوں نے اس روایت کو برقرار رکھا۔ لیکن، رچرڈ کہتے ہیں کہ ان کے والد کبھی بھی یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں یہ کام کروں۔ مگر، انہوں نے مجھے وائلن بجانا ضرور سکھایا۔
رچرڈ کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان نے جو روایت برقرار رکھی ہے وہ ان کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہے۔
گریجویشن کے بعد انہوں نے اپنا پہلا وائلن بنایا، جس میں ان کے استاد نے ان کی مدد کی۔ اس کے بعد رچرڈ اپنے بنائے ہوئے وائلن واشنگٹن ڈی کی ’پوٹر وائلن کپمنی‘ لے آئے اور وہیں پر ملازمت شروع کردی۔
مگر ان سب کامیابیوں کے بعد بھی رچرڈ کی اب بھی یہی خواہش ہے کہ وہ بہترین سے بہترین وائلن بنا سکیں۔
ائیے سنتے ہیں یہ رپورٹ۔

Your browser doesn’t support HTML5